اہم ترینماحول

بلتستان بھر میں شدید برف باری، کاشت کاری شروع نہ ہوسکی

شگر(عابدشگری) ضلع شگر سمیت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں شدید برف باری، نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی۔ لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا۔ کاشت کاری کا سیزن شروع ہونے کے باؤجود کاشتکاری ممکن نہ ہوسکا۔

ضلع شگر سمیت بلتستان بھر سے سردی جانے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ سردی اور برف باری کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ایک ہفتے کے وقفے کے بعد گذشتہ ہونے والے شدید برف باری نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ایک فٹ تک جبکہ بالائی علاقوں میں ۴ فٹ سے زائد طرف باری ریکارڈ کی گئی۔

شگر کے بالائی علاقوں برالدو ،باشہ،داسو اور گلاب پور سے دیگرعلاقوں کا زمینی رابطہ برف باری کے باعث منقطع ہوگئے۔ جبکہ برف باری کے باعث کئی جگوں سے درخت اکھڑنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button