حادثاتچترال

چترال: مسافر جیپ حادثہ، دو جان بحق، سات زحمی

چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے بالائی علاقے اجنو پل کے قریب مسافر جیپ حادثے کا شکار ہوا۔ تھانہ تورکہو پولیس کے مطابق گاڑی نمبر NCP 9612 جسے شہزاد علی شاہ ولد شاہ غلام تاج چلا رہا تھا ۔ جیپ میں دس افراد سوار تھے ۔ جب یہ گاڑی اجنو پل کے قریب پہنچ گیا تو برف پرپھسل کر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ سات زحمی ہوئے۔

حادثے کا شکار گاڑی دریا میں گر کر لاپتہ ہوا۔ اس حادثے میں مرنے والوں کے نام عزیز رحیم ولد عزیز بیگ۔ جمیل احمد ولد محمور خان سکنہ واشیچ تورکہو جاں بحق ہوئے۔
جبکہ ڈرائیور سمیت باقی سواری شدید زحمی ہوئے۔ زحمیوں میں اصلی بی بی دختر دولت اللہ، صفدر علی، دختر محبوب بیگ، شیر رحیم ولد محمور بیگ، دیدار بیگ ولد شیرین بیگ،ریاض اللہ ولد محمد رحیم، عبد الطیف ولد محمور بیگ شامل ہیں۔ زخمیوں کو شاہ گرام ہسپتال پہنچایا گیا۔ حادثے کی وجہ سڑک کی حراب حالت بتائی جاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button