جرائم

جعلی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس کو نو سالوں تک چھکما دینے والا قتل کا ملزم داسو کوہستان کے عدالت سے گرفتار

گوپس (معراج علی عباسی) جعلی شناختی کارڈ کے زریئعے گوپس پولیس کو نو سالوں تک چھکما دینے والا 302 میں مطلوب ملزم کو گوپس پولیس نے داسو کوہستان کے مقام پر عدالت کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔ قتل کیس میں نامزد اور گزشتہ نو سالوں سے مفرور اشتہاری ملزم جمداد عرف بیردن ساکن کھلی کوہستان کوگوپس پولیس نے کوہستان داسوسے گرفتار کرکے گوپس تھانہ منتقل کیا ہے۔ ملزم جمداد کے خلاف تھانہ گوپس میں بہرام شھزاد نامی شخص کو قتل کرنے کے جرم میں زیردفعہ 302 کا مقدمہ درج ہے ۔ ملزم گزشتہ نو سالوں سے مفرور تھا۔ ملزم نے پولیس مقدمات سے بچنے کے لیے اپنا اصل شناخت چھپا کر رحیم اللہ والد سراج ضلع دیر کے پتہ پر جعلی شناختی کارڈ بنا رکھا ہے۔

۔ملزم نوسال قبل سال 2009 کو گوپس چھشی نالہ کے مقام پر بہرام شھزاد عرف رتا نامی شخص کو اتشی اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے ۔ اور گزشتہ نو سالوں سے نامعلوم مقام پر روپوش تھا ۔گوپس پوپس کو معلوم ہوا کہ گوپس تھانے کو 302 کے مقدمہ میں مطلوب ملزم جمداد ایک اور قتل کے کیس میں داسو جیل میں بند ہے گوپس پولیس نے ملزم کی آخری پیشی پر عدالت میں جاکر ملزم کی حوالگی کی درخواست کی تو معزیز عدالت نے ملزم کو رہانے کرنے کے بجاے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے سے ضروری قانونی تقاضے پورا کرنے کے بعد گوپس پولیس کے حوالے کیا۔گوپس پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر داسو سے گوپس تھانہ منتقل کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button