خبریںنوجوان

امامیہ ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

گلگت (پ ر ) اسکاؤٹس کے عالمی دن کے حوالے سے امامیہ ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن گلگت کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی حاجی رضوان علی ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اور مہمانان گرامی میں امامیہ کونسل کے سید شراف الدین ، کوثر حسین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر برادر اعجاز علی صابری بھی تھے ۔

اسکاؤٹس کے عالمی دن کے حوالے سے ممبر قانون ساز اسمبلی حاجی رضوان نے لارڈ بیڈن پاول کی عالمی سوچ اور فکر کو سراتے ہوئےکہا کہ آج اس دن کو منانے کا مقصد لارڈ بیڈن پاول کے خدمات ہیں۔ انہوں نے اسکاؤٹس تحریک کی بنیاد رکھی اور آج دنیا میں لاکھوں اسکاؤٹس لارڈ بیڈن پاول کے مشن میں شامل ہوکر دنیا بھر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

حاجی رضوان نے امامیہ اسکاؤٹس پر زور دیتے ہوے کہا کہ لارڈ بیڈن پاول کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اتحاد و وحدت ، بھائی چارگی کے فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے انسانی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

حاجی رضوان علی صاحب نے سکاؤٹس کے ساتھ مل کرعالمی سکاوٹ ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا اور آخر میں گزشتہ دنوں پنجاب بوائے اسکاوٹس کے زیر اہتمام نیشنل ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہونے والے SLTC ( سکاؤٹ لیڈر ٹرینگ کیمپ) میں شریک اسکاوٹس کو کامیابی کے اسناد بھی تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button