چترال

چترال میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شیلٹرہوم کا قیام

چترال(نذیرحسین شاہ نذیر) صوبائی حکومت کی ہدایت پرسوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ چترال ،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اورڈی ایچ کیوہسپتال کے اشتراک سے تیارہ شدہ شیلٹرہوم باقاعدہ طورپرایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے حوالے کیاگیا۔ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسرچترال نصرت جبین نے شیلٹرہوم کی چابیاں اورمتعلقہ رجسٹرایم ایس چترال ڈاکٹراسراراللہ کے حوالے کی۔

اس موقع پرنصرت جبین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سوشل ویلفیئرنے اس شیلٹرہوم کے حوالے سے ایک پروپوزل صوبائی حکومت کودی تھی۔ جس پرضلعی انتظامیہ کے تعاون سے یہ شیلٹرہو م نہایت مختصروقت میں مکمل کیاگیا ۔اوراس سے مسافرفائدہ اُٹھارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ کیوہسپتال کے فیمل مریضوں کے مردتیماردار اس شیلٹرہوم میں قیام کافائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔ جن سے 50روپے فی بستر وصول کیاجائے گا۔اورباقاعدہ طورپرشیلٹرہوم میں قیام رکھنے والوں کاریکارڈرکھاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ شیلٹرہوم میں 20بستروں کاانتظام کیاگیاہے جبکہ سردی اورگرمی سے بچنے کے لئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس موقع پرایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال ڈاکٹراسراراللہ نے کہاکہ شیلٹر ہوم حکومت کی طرف سے غریب لوگوں کیلئے بہت بڑی مددہے جواپنے مریضوں کی تیمارداری کرتے رات کوہوٹلوں میں قیام کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔اب شیلٹرہوم کی تعمیرسے اُن کوعزت کے ساتھ رات کو قیام کی سہولت ملی ہے۔

انہوں نے کہاکہ DHQہسپتال اس کی صفائی اوردیگرضروریات کاخیال رکھے گا۔

اس موقع بتایاگیاکہ ہسپتال میں خواتین کیلئے انتظارگاہ تعمیرکی جارہی ہے جبکہ چلڈرن ہسپتال چترال میں بھی ایک شیلٹرہوم کی تعمیرزیرغورہے ۔ایم ایس اورڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسرنے کہاکہ اس قسم کے شیلٹرہومزتحصیل ہیڈکواٹرہسپتالوں میں بھی تعمیرکرناانتہائی ضروری ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button