خواتین کی خبریںچترال

چترال :غیر نصابی سرگرمیوں کے لیئے الگ جگہ مختص کرنے کا مطالبہ

چترال: خواتین کےحوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مسز کمانڈنٹ چترال اسکاوٹس نے کی۔ تقریب میں مسز ڈی پی او،لیڈی ڈاکٹر چترال سکاوٹس ہسپتال،مسز ایڈجوٹینٹ چترال سکاوٹس،42 مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین جن میں ایجوکیشن ڈیپارٹمینٹ،اے کےآر ایس پی، ایس آر ایس پی، اے کے ای ایس، مقامی خواتین کے نمائندوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے خواتین کے لئیے پبلک مقامات پر الگ واش رومز، غیر نصابی سرگرمیوں کے لیئے الگ جگہ مختص کرنے، نفسیاتی مریضوں کے لیئے اسپیشلیسٹ ڈاکٹر اور دور دراز اور پسماندہ علاقوں بروغل،ارندو،تورکہو،موڑکہو اور گرم چشمہ میں فری میڈیکل کیمپس لگانے پر ذور دیا گیا۔

چترال میں خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانی پر بھی زور دیا گیا۔ تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواتین نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے خصوصی تعلیم دینی چاہئیے اور ہر سکول میں اساتذہ اور والدین کے درمیان میٹینگ باقائدگی سے ہونی چاہئیے۔

تقریب کے اختتام پر مسز کمانڈنٹ نے شرکاء میں تحائف تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button