اہم ترین

چیف کورٹ نے 16 ڈی ایس پیز کو بحال کردیا

گلگت(پ ر) چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل ڈویثرن بیچ نے سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ھوئے محکمہ پولیس کے 16ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس (ڈی،ایس،پیز) کی تنزلی ختم اور سابقہ پوزیشن پر بحال کر کے 14 یوم میں فاضل عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔بحال ھونے والے ڈی اپیس پیز میں عبدالقیوم،جاوید اقبال،عبدلمجید،محمد یوسف،شیرخان،ناصرعباس،درویشں علی،امیراللہ،سید الیاس،حفیظ الرحمان،جہانگرحسین،عبدالروف،احمد شبیر،جان محمد،زائد اقبال اورحسن علی شامل ہیں

تفصلات کے مطابق سپریم اپیلٹ کورٹ نے محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں897 اوٹ آف ٹرن پروموشن،اورشو لڈر پروموشن کے خلاف از خود آنوٹس لیکر 18مئی 2018 کو تنزلی کا فیصلہ دیدیا تھا اور فیصلے میں واضع کیا تھاکہ جو آفسران فیصلے سےقبل کورس کر رہے تھے یا کر چکے ہیں ان کی تنزلی پر غور کیا جائے اور تنزلی نہ ھو،اس کے باوجود ان کی تنزلی کردی گئی تھی مزکورہ بالا آفسران نے سپریم اپیلٹ کودٹ کے فیصلے پر مکمل عملدآمد اور تنزلی کے خلاف چیف کورٹ میں رٹ پٹشین دائر کردی تھی جمرات کو فاضل عدالت نے مقدمے کی سماعت کرتے ھوئےسپریم کورٹ کی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ھوئے 16ڈی ایس پیز کی تنزلی کو ختم اور سابقہ پوزیشن پر بحال کر کے 14 ایام میں عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا کیونکہ سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے میں وضع ہدایت دیا گیا تھا کہ جن آفسران نے اگلے گریڈ میں ترقی کے لئے کورس کر رہے یا کر چکے ہیں ان کی تنزلی نہیں کیا جائے،کیونکہ ان آفسران نے فصیلے سے قبل کورس مکمل کرنے کے باوجود ان کی تنزلی کردی گئی تھی مزکورہ بالا آفسران نے فیصلے کی روح پر عملدر آمد کے لئے رٹ پٹیشن دائر کر دی تھی۔اس موقع پرمدعیان کے کونسلز جوہر علی ا،خورشدالحسن ،محمد شفع،مسعودالرحمان،دولت کریم نے دلائل دئتے ھوئے کہا کہ محکمہ پولیس نے محکمانہ ترقی قوانین ایس آرآو 2004 سپریم کورٹ میں جواب دعوی کے ساتھ جمع کرایا ھے جو محکمہ پولیس جی بی کے منظور شدہ ریکروئمنٹ رولز ہیں اس میں ان آفسران کا اگلے گریڈ میں ترقی کے لئے ایڈونس کورس کا لازمی ھونےکا کوئی زکر نہیں ایس آرآو2004کو فاضل عدالت میں پیش بھی کیا گیا فاضل عدالت نے اس کا تفصلی جائزہ بھی لیا جسں میں پولس آفسران کی ترقی کے لئے اسی کوئی شرط موجود نہیں تھی۔دونوں فریقین کے وکلا ء کے دلائل ا سن کر اورسپریم اپیلٹ کورٹ کے فصیلے پر عملدرآمد کرتے ھوئے 16 ڈی ایس پیز کی تنزلی ختم اور سابقہ پوزیشن میں بحال کر کے 14 یوم میں فاضل عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دی فاضل بینچ میں دیوانی،فوجداری اور رٹ پٹیشن پر مشتمل 69 مقدمات سماعت کے لئے مقرر ھوئے جن میں سے فاضل بینچ نے 12 پر فیصلہ،6 پر فیصلہ محفوظ اور 8 مقدمات کو سماعت کے لئے منظور کر کے فریقن کو نوٹسز جاری کر دی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button