جرائم

چلاس میں‌منشیات فروشی کا گھناونا کاروبار زور پکڑ رہا ہے، رہائشی مکان سے ایک کلو چرس برآمد

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چلاس شہر میں منشیات فروشی کا کاروبار زور پکڑ گیا نوجوان نسل میں منشیات کا استعمال روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔سٹی تھانہ چلاس کا عملہ نے جی بیبسپیشل برانچ دیامر کے اطلاع  پہ چلاس کے قدیمی اور گنجان آباد محملہ شاہین کوٹ میں رہایشی گھر میں چھاپہ مار کر ایک کلو چرس برآمد کر لیا اور چرس کے لین دین میں ملوث  ملزم  کو رنگے ہاتھوں  گرفتار  کر لیا جی بی سپیشل برانچ دیامر  کو ملنے والی مصدقہ اطلاع پہ انچارج جی بی سپیشل برانچ دیامر  شاہ خالد  اور  ایس ایچ او سٹی تھانہ چلاس شاہ سرور اور اس کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے دفعہ سی_9 کے تحت مزید کاروائی کا آغاز کر دیا۔قائم مقام ایس پی امیر اللہ نے کہا کہ چلاس میں چرس اور منشیات  کے گھناونے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button