خبریں

جاوید اقبال غذر پریس کلب کا صدر منتخب، راجہ عادل غیاث بلامقابلہ یونین آف جرنلسٹس کا صدر بن گیا

غذر (معراج علی عباسی) غذر پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ  کے انتخابات منعقد جس کے مطابق الیکشن کے ذریعے جاوید اقبال غذر پریس کلب کے صدر منتخب ہوئے  جبکہ راجہ عادل غیاث بلامقابلہ یونین آف جرنلٹس کے صدر منتخب ہوگئے ۔ پریس کلب کے انتخابات میں راجہ عادل غیاث اور ہدایت شاہ نے صدارتی امیدوار سے دستبردار ہوگئے  جس کے بعد جاوید اقبال اور فیروز خان کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں جاوید اقبال نے سات کے مقابلے میں نو ووٹ لیکر غذر پریس کلب کے صدر منتخب ہوگئے ۔ ہدایت شاہ بلامقابلہ غذر پریس کلب کے جنرل سیکریٹری ‘  اور عابد حسین  غذر پریس کلب کے انفارمشین سیکریٹری کے ساتھ غذر یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔  اسی طرح سینر صحافی غلام نبی غذر پریس کلب کے  سینر نائب صدر ‘ معراج علی عباسی نائب صدر  اور سلیم شرین پریس کلب کے فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے ۔یونین آف جرنلسٹس میں کریم رانجھا سینر وائس پریذڈنٹ تعلیم شاہ اور آکبر حسین کو وائس پریذڈنٹ جبکہ نیت ولی کو فنانس سیکریٹری منتخب کیا گیا۔سالانہ انتخابات میں الیکشن کمشنر کے فرائص سینر صحافی دردانہ شیر  انجام دیا  جبکہ سابق صدر و سینر صحافی یقعوب عالم طائی نے الیکشن کمشنر ممبر کے طور پر خدمات سرانجام دئے اس موقع پر نومنتخب صدر غذر پریس کلب جاوید اقبال نے تمام دوستوں کا اور الیکشن کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ جمہوری انداز میں انتخابات ہونا سب کی کامیابی ہے سب ملکر غذر کے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشیش کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں سے ملکر رابطہ بڑھانے اور قلم کے ذریعے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار کرنا ہے ۔ سینر صحافی فیروز خان نے منتخب صدر جاوید اقبال کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہار جیت جہموری عمل ہے سب نے ملکر غذر پریس کلب کی تعمیر و ترقی اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے مستقبل میں ملکر کام کرینگے ۔الیکش کمشنر دردانہ شیر نے کہا کہ تمام ممبران نے بھر پور انداز میں الیکش میں حصہ لیا اور ضلعی ہیڈ کوارٹر اور دیگر آضلاع کے ممبران کو علاقے کی تعمیر و مثبت رپورٹنگ کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button