حادثات

چترال کے علاقے دنین میں آتشزدگی سے ہوٹل اور جنرل سٹور خاکستر

چترال(بشیر حسین آزاد)دنین پیٹرول پمپ کے قریب اے ٹو زیڈ جنرل سٹوراور آل عمران ہوٹل میں آگ لگ گئی جس کے وجہ سے ہوٹل اور جنرل سٹور مکمل طورپر خاکستر ہوگئے۔رات پونے دس بجے کے قریب ریسٹورینٹ کے کیچن میں سلنڈر لیکیج کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے دکان اورہوٹل کو اپنے لپٹ لے لیا ۔ ہوٹل اور جنرل سٹور میں موجود سامان مکمل طورپر جل کر خاکستر ہوگئی۔ آگ پر رات گیارہ بجے کے قریب قابو پالیا گیا۔موقع پر موجود دنین کے رہائشی عابد نے میڈیا کو بتایا کہ کہ فائر بریگریڈ کی بروقت نہ پہنچنے اور پانی کی کم پریشر کی وجہ سے آگ میں کمی آنے کے بجائے مزیدتیزی آگئی جس کے وجہ سے نقصانات میں اضافہ ہوا۔ جنرل سٹور اور ہوٹل مالک کے مطابق آگ سے اُن کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا۔آگ بجھانے میں ریسکیو 1122،ٹی ایم اے کے فائر بریگریڈز، مقامی لوگوں اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے حصہ لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button