خبریں

’مجھ سے بڑے بنک ڈیفالٹرذ اس وقت بھی گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں موجود ہیں‘، شاہ سلیم خان

اسلام آباد (علی احمد) سابقہ ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان پرنس سیلم خان نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرکے میرے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں اور ہنزہ کے ساتھ کئے جانے والے زیادتیوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کرونگا۔ سوچھی سمجھی سازش کے تحت ہنزہ کو قانون ساز اسمبلی سے دور رکھا گیا حالانکہ مجھ سے بڑے بنک ڈفالٹر اس وقت بھی گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں بیھٹے ہیں۔ قانون سب کے لئے برابر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ہنزہ پریس کلب کے صدر رحیم اللہ بیگ سے اسلام آباد میں ایک ملاقات کرتے ہوئے کیا

پرنس سیلم خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہنزہ نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے بےتہاشا مسائل کا سامنا کررہا ہے۔ پورہ ہنزہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔ ششپر گلیشر کی وجہ سے سنٹرل ہنزہ ایک اور ڈیزاسٹر کا سامنا کررہا ہے۔ ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سرکاری محکموں میں نوکریوں میں ہنزہ کے ساتھ مسلسل زیادتی کی جارہی ہے۔ ایسے میں ہنزہ کو گلگت بلتستان اسمبلی سے دور رکھنا سازش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے ووٹروں سے معذرت خواہ ہوں کہ اب تک کسی سازش کے تحت پیدا کئے جانے والے واقعے کی وجہ سے ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا۔ ہنزہ کے نوجوانوں میں اپنے علاقے کے لئے کام کرنے کا بہت جذ بہ ہے اور ہنز ہ کے نوجوان جہاں کہی بھی ہیں باکردار ، باصلاحیت ہونے کے ساتھ ساتھ حوصلہ مند ہیں۔ میں ہنزہ اور بلخصوص نوجوانوں کے لئے کام کرنے کا عزم لے کر سیاست میں آیا ہوں۔

نوجوانوں سے گزارش ہے کہ ہنزہ کے خلاف کئے جانے والی سازش کو بے نقاب کرکے ہنزہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے میرا ساتھ دیں۔ میں بہت جلد پریس کانفرنس کے ذریعے ہنزہ کے عوام کو حقائق سے آگاہ کرونگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button