خبریں

ہنزہ : ’اُلتر نالا میں موجود پُلوں کے دونوں اطراف میں حفاظتی بند تعمیر کئے جائیں‘

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) رواں سال شدید برف باری کو مدنظر رکھتے ہوئے اُلتر نالا میں موجود پُلوں کے دونوں اطراف میں حفاظتی بند تعمیر کئے جائیں ۔ عوامی حلقے رواں سال ہونے والی برف باری سے اُلتر نالے میں موجود پُلوں کو خطرہ لاحق ہیں بروقت اقدامات کئے جائیں ۔ مومین آباد اور التت کو ملانے والا آر سی سی پُل اور یائنگ ہر میں گنش اور التت کے درمیان رابطہ پُل اس سال خطرے میں ہیں ۔ہر سال اُلتر نالے کے اطراف میں موجود پُلوں سمیت باغات کو نقصان پہنچتا رہتا ہیں ۔ پچھلے سال بھی سیلاب آنے کی وجہ سے باغات کو نقصان پہنچا تھا لیکن حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے صورت حال جوں کے توں ہیں عوامی حلقوں نے مزید کہاکہ پچھلے سال کی طرح نہ ہو بلکہ اس سال بروقت کاروائی کرکے سیزن سے پہلے حفاظتی بند تعمیر کیا جائیں تاکہ آنے والے سیزن میں عوام الناس کی نقصان کم سے کم ہو سکیں ۔رواں سال ہونے والی برف باری کو مدنظر رکھتے ہوئے التت ، گنش اور مومین آباد کے عوام نے بذریعہ میڈیا ضلعی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے حکام سے اپیل کیا ہے کہ قبل از وقت پُلوں کے نیچے حفاظتی بند تعمیر کرکے پُلوں کو محفوظ بنایا جائیں ۔ چونکہ یہاں سے صرف عوام ہنزہ متاثر نہیں ہونگے بلکہ ملکی و غیر ملکی سیاح بھی متاثر ہونگے اس لئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو سنجیدگی سے غور کرکے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button