حادثاتخبریں

قراقرم یونیورسٹی میں جنگی و ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے احتیاطی تدابیر کے عنوان پر ورکشاپ کا انعقاد

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جنگی و ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے احتیاطی تدابیر کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیاگیا۔ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا مقصدجنگی و ہنگامی صورت حال سے نمٹنے سمیت حادثات کی صورت میں نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر سے طلبہ وطالبات کو آگاہ کرناتھا۔

ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد قراقرم یونیورسٹی ،ضلعی انتظامیہ ،اہلال احمر پاکستان ،ریسکیوگلگت بلتستان ،سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ،سول ڈیفنس گلگت کے باہمی اشتراک سے کیاگیاتھا۔ایک روزہ ورکشاپ میں جنگی و ہنگامی صورت حال میں کام کرنے والے اداروں کی طرف سے اسٹال بھی لگائے گئے تھے ۔جہاں پر جنگی و ہنگامی صورت سے نمٹنے کی ہدایات اور عملی مشق کی اشیاء آویزان کیاگیاتھا۔

مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے ۔ان کے علاوہ ورکشاپ میں ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروقی ،ڈائریکٹر جنرل کوارڈینیشن میر تعظیم اختر ،شعبہ فزکس کے ہیڈ ڈاکٹر منظورعلی ،صوبائی سیکر ٹری اہل احمر گلگت بلتستان نورالعین سمیت دیگر اداروں کے سربراہان سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

جنگی وہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے احتیاطی تدابیر کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بحیثیت مہمان خصوصی وائس چانسلر KIUپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی جنگی و ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے اداروں کے ساتھ ہرممکن تعاون فراہم کریگی ۔ایک ہی نوعیت کے حادثات میں بار بار انسانی جانوں کی ضیاع کا اصل وجہ حادثات کے نقصانات سے بچنے کے احتیاطی تدابیر سے واقفیت حاصل نہ کرنا ہے ۔آج کا یہ ورکشاپ اس حوالے سے بھی ا ہمیت کا حامل ہے کہ اس پروگرام سے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے یونیورسٹی اسٹاف،فیکلٹی سمیت طلبہ و طالبات کوعملی تربیت و آگاہی حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔وائس چانسلر نے کہاکہ طلبہ وطالبات میں حادثات کے نقصانات کوکم سے کم کرنے کے حوالے سے شعور وآگاہی دلانے کی اشد ضرورت ہے ۔کیونکہ طلباء ہنگامی صورت حال میں زیادہ کارآمد ثابت ہونے سمیت معاشرے کے عام شہریوں تک احتیاطی تدابیر کے پیغامات پہنچانے میں طلباء کا اثر زیادہ ہیں ۔

ورکشاپ میں ضلعی انتظامیہ ،اہلال احمر پاکستان ،ریسکیوگلگت بلتستان ،سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ،سول ڈیفنس گلگت کے ماہرین نے ہنگامی صورت حال میں ریسکیو دینے ،طبی امداد فراہم کرنے ،آگ بجھانے کے طریقے ہائے کار،ہنگامی صورت حال میں انخلاء کے نظم وضبط اور افراتفری سے اجتناب کے طریقوں سے آگاہ کیا۔بعد ازاں طلبہ وطالبات کو جنگی و ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار اور بچاو کے لیے عملی مشقیں بھی کروائی گئی ۔ورکشاپ کے آخر میں ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروقی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وائس چانسلر کو تعارفی شیلڈ پیش کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button