Mar 14, 2019 پامیر ٹائمز صحت Comments Off on گوپس سب ڈویژنل ہسپتال میں شام کے اوقات میں لیبارٹری اور ایکسرے یونٹ کی بندش سے مریض پریشان
گوپس (معراج علی عباسی) آغا خان ہیلتھ سروسز اور محکمہ صحت غذر کے اشتراک سے چلنے والی سب ڈویژنل ہسپتال گوپس کی انتظامہ کے جانب سے شام کے شفٹ میں لیبارٹری،مائنر اوٹی اور ایکسرے یونٹ کی بندش سے شام کے اوقات میں دور دراز کے علاقوں سے ایمرجنسی کے حالات میں ہسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات درپیش ھے۔ شام کو ہسپتال آنے والے بیشترمریضوں کا علاج بغیر کسی لیبارٹری ٹیسٹ اورایکسرے رپورٹ سے ہی شروغ کیا جاتا ھے جبکہ روڑ ایکسیڈنٹ اور دیگر حادثات سے زخمی ھونے والے مریضوں کے علاج اگلے صبح ایکسرے اور مائینر اوٹی کے عملہ آنے کے بعد ہی شروع کیا جاتا ھے ۔
آغا خان ہیلتھ سروسز اور محکمہ صحت غذر کے اشتراک سے چلنے والی گوپس ہسپتال میں موجود لیبارٹری ،ایکسرے یونٹ اور مائینر اوٹی کے شعبہ جات شام کے شفٹ میں بند ھونے کے باعث کئی مریض بغیر صحیح علاج کے جان سے ہاتھ دھوتے ہیں۔ ہسپتال کے لیبارٹری،مائنر اوٹی،اور ایکسرے بلاک بند ہونے سے شام کے شفٹ میں ڈیوٹی پرتعینات ڈاکٹر بغیر لیبارٹری ٹیسٹ اور بغیر ایکسرے کے اندازے سے مریضوں کا علاج کرتے ہیں اور شام کو ہسپتال آنے والے کئی مریضوں کو دس سے بارہ گھنٹے لیبارٹری،مائینر اوٹی اور ایکسرے یونٹ کی کھولنے تک موت اور زندگی کے درمیان کشمش میں انتظار کرنا پڑتا ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق اغاخان ہیلتھ سروسز کے حکام بالا نے رات کے شفٹ میں ڈیوٹی دینے والے پیرامیڈیکل سٹاف کو نائٹ ڈیوٹی کے بدلے ملنے والی الاؤنس کو بچانے کے لے لیبارٹری ،مائنر اوٹی اور ایکسرے یونٹ کو شام کو بند کرتے ہیں جو کہ مریضوں کے ساتھ ذیادتی ھے۔
یاسین گوپس اور پھنڈر کے عوامی حلقوں نے آغاخان ہیلتھ سروسز کے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ چند روپوں کو بچانے کے خاطر انسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ بند کیا جاے اور فوری طور شام کی شفٹ میں بھی لیبارٹری،ایکسرے اور مائینر اوٹی کو مریضوں کے لے کھولاجائے ۔
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
May 18, 2022 0
Apr 25, 2021 Comments Off on گلگت بلتستان میںاب تک 104 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں، 95 فیصد ریکور ہورہے ہیں: ڈاکٹر شاہ زمان
Sep 10, 2020 Comments Off on 121 کمیونٹی مڈوائف گلگت بلتستان بھر میںکام کر رہے ہیں، ڈائریکٹر ایم این سی ایچ
Jun 06, 2020 Comments Off on گلگت بلتستان میں کرونا کے پھیلاو سے صورتحال گھمبیر ہونے کا خدشہ
May 22, 2020 Comments Off on کورونا ہسپتال محمد آباد میں تین دنوں میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے، وزیر اعلیٰ