تعلیمخبریں

قراقرم یونیورسٹی کے 100طلبہ و طالبات میں وزیراعظم قومی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 100طلبہ و طالبات میں وزیراعظم قومی لیپ ٹاپ سکیم کے فیز vکے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کیا گیا۔

تقسیم لیپ ٹاپ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کمشنر گلگت ڈویژن ولی خان نے کہاکہ طلباء تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی تعمیر وترقی سمیت قیام امن کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں ۔طلباء معاشرے کی تعمیر وترقی او ر امن کے ضامن ہوتے ہیں۔ لہذا طلباء اپنی اہمیت سے آشناء ہوتے ہوئے خطے میں امن وامان کے قیام میں بھرپور حصہ ڈالے ۔

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان شہیدوں ،غازیوں اور محب وطن افراد کی سرزمین ہیں ۔لہذا نوجوان نسل ملک عزیز کی تعمیر وترقی اور خطے کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو بروکار لائیں۔

تقر یب میں کمشنر گلگت ڈویژن نے قراقرم یونیورسٹی کے سب کیمپسز کی اراضی کے مسائل کو ترجہیی بنیادوں پر حل کرانے اور یونیورسٹی کو درکار تمام تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

ان سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر KIUپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ یونیورسٹی کا کام تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طلباء کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ ملک کی تعمیر وترقی کے لیے اپنا حصہ ڈال سکیں ۔اس مقصد کے حصول کے لیے حال ہی میں کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیاہے ۔جہاں طلبہ وطالبات کی کیرئرکونسلنگ سمیت انٹرنشپ اور روزگار حاصل کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کیجائے گی۔

وائس چانسلر نے کہاکہ طلباء کمپیوٹرز کو معیاری تعلیم اور تحقیق کرنے کے لیے استعمال میں لائے ۔تاکہ اس سکیم کا مقصد پورا ہوسکے ۔موجودہ جدید دور میں کمپیوٹر کا استعمال پہلے سے زیادہ اہم ہوگیاہے ۔لہذا طلبہ وطالبات جدید دور کے تقاضوں پر پورا اترنے کے لیے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی حاصل کریں ۔تاکہ جدیددور کا مقابلہ ممکن ہوسکے ۔

انہوں نے کہاکہ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئے یونیورسٹی نے اپنے طلباء کے لیے تیز ترین نیٹ کی سہولت کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی ہوئی ہیں ۔آپ طلباء پر انحصار ہے کہ ان سہولیات کو کس طرح استعمال میں لاتے ہیں ۔

وائس چانسلر سے قبل ڈائریکٹر کیرئر ڈویلپمنٹ و فوکل پرسن لیپ ٹاپ سکیم نعمان بٹ نے کیرئر ڈویلپمنٹ سنٹر و لیپ ٹاپ سکیم کا اجمالی تعارف کرائی اور طلبہ وطالبات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ لیپ ٹاپ کو صرف اور صرف تعلیم کے حصول میں استعمال کرے ۔حکومت نے تعلیمی میدان میں طلباء کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے لیپ ٹاپ سکیم کومتعارف کرایا ہے ۔لہذا طلباء اس سکیم کے مقصد کوپورا کرنے کے لیے لیپ ٹاپ کو تعلیم وتحقیق کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے پر استعمال کرے ۔نعمان بٹ نے کہاکہ فیز vمیں مجموعی طور پر 530لیپ ٹاپ تقسیم کئے جانے ہیں۔ پہلے مرحلے میں صرف سو لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہیں۔جبکہ باقی لیپ ٹاپ کو مرحلہ وار باقی دنوں میں طلبہ وطالبات میں تقسیم کئے جائینگے۔

کمشنر گلگت ڈویژن ولی خان اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نےلیپ ٹاپس تقسیم تقسیم کیئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر گلگت ولی خان جبکہ میر محفل وائس چانسلر KIUپروفیسر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ تھے ۔ان کے علاوہ تقریب میں یونیورسٹی کے سینئرمنیجمنٹ آفسران، فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button