کھیل

سکردومیں جشن نوروز و یوم پاکستان کے حوالے سے پولو، کرکٹ اور ہاکی کے مقابلے ہونگے

سکردو: ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر سکردونوید احمد نے جشن نوروز و یوم پاکستان کے حوالے سے ہونے والے کھیلوں پولو، کرکٹ اور ہاکی کے میدانوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر سپورٹس آفیسر سکردو ، پولو، کرکٹ اور ہاکی ایسوسی ایشن کے صدور بھی ڈپٹی کمشنر سکردو کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر تمام اتنظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ جس جس جگہ پر کمی نظر آئی اسے فوری طور مکمل کرنے کا حکم صادرکیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پولو بلتستان کا قومی کھیل ہے ۔ اس کھیل کو فروغ دیکر سیاحوں کو بھی یہاں مدعو کیا جاسکتا ہے۔ پولو کے کھیل کو مزید فعال بنانے کے لئے ایسوسی ایشن سے ملکر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ اور ہاکی کی ٹیموں کو بھی ملکی لیول کھیلنے کے قابل بنایا جائے گا۔ سکردو میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے البتہ مواقع نہ ہونے کی وجہ سے قومی لیول کے کھیلوں میں شامل نہیں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور ہاکی کے کھلاڑیوں کو ملکی لیول پر متعارف کرانے کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جشن نورز بلتستان کا ثقافتی تہوار ہے ۔ یہ تہورا دنیا بھر میں منفرد ہے۔ اس تہوار میں ہونے والے کھیلوں کو فروغ دیکر ہم دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ مبذول کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بلتستان کے ثقافتی ورثے کو پوری دنیا میں متعارف کرانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر سکردو کے دورے کے موقع پر تمام ایسوسی ایشن کے صدور اور کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے ڈپٹی کمشنر سکردو کے اقدامات کو سراہا اور ان کی کوششوں کو پر امید قرار دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button