جرائم

گلگت: بسین کوٹ محلہ میں کوہل بالا پر غیر قانونی تعمیرات کرنے والا شخص گرفتار

گلگت(پ ر) بلڈنگ انسپکٹر کی تجاوزات کے خلاف کامیاب کاروائی، بسین کوٹ محلہ میں غیر قانونی تجاوزات کو روک کر تجاوز کر نے والے امتیاز نامی شخص کو میونسپل فورس کے ہمراہ گرفتار کر کے اسسٹنٹ کمشنر/ سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بسین کوٹ محلہ کے مقام پر امتیاز نامی شخص نے کوہل بالا کے راستے کو قبضہ اور کوہل بالا میں تجاوز کر کے بغیرNOC دکان کی تعمیرات شروع کر دیا تھا۔ بلڈنگ انسپکٹر میرجملہ خان کو اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر گلگت کیپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ کو رپورٹ دی۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر گلگت کپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ نے بلڈنگ انسپکٹر کو احکامات جاری کر دیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر گلگت کپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ کے احکامات پر بلڈنگ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن گلگت میرجملہ خان نے میونسپل فورس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بسین کوٹ محلہ کے مقام پر کوہل بالا کے راستے پر قبضہ اور کوہل پر تجاوزات کر کے دکان کی تعمیرات روک کر میونسپل فورس کے ہمراہ تجاوز کرنے والے کو گرفتارکر کے اسسٹنٹ کمشنر کے عدالت میں پیش کر دیا۔

مزید کارروائی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ نے نائب تحصیلدار ہیڈکوارٹر احسان الحق کو ھدایت جاری کر دیا کہ حلقہ پٹواری ریکارڈ کے مطابق تجاوزات کو فوری گرا کر رپورٹ دی جائے۔ نائب تحصیلدار ہیڈکوارٹر احسان الحق نے اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر گلگت کیپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ کے احکامات کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button