خبریںخواتین کی خبریں

چیف سیکرٹری نے ضلع استور کا ایک روزہدورہ کیا

استور ( سبخان سہیل ) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان خرم آغا نے ضلع استور کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان خرم آغا کی استور آمد پر استور پولیس کے دستے نے گارڈ آف آرنر پیش کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان علی خان چیف سیکرٹری گلگت بلتستان خرم آغا نے اسسٹنٹ کمشنر استور کے دفتر میں پبلک شکایت سیل کاافتتاح کیا۔

صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان اورچیف سیکرٹری خرم آغا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال استور کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت بھی کیا۔ چیف سیکرٹری خرم آغا نے مریضوں سے ہسپتال میں انتظامات پر بھی مریضوں سے پوچھا۔

اس موقع پر عمائدین عیدگاہ اور مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے سامنے ہسپتال میں ہیلتھ کی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے شایتوں کےانبار لگائے۔ چیف سیکریٹری نے عمائدین اور مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی اہچ کیو ہسپتال میں فوری طور پر ہیلتھ کی سہولیات کو بہتر بناتے ہوئے ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان خرم آغا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع استور کے لیے استور ویلی روڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ادائیگی میں تاخیر کے باعث کام روکا تھا۔ استور ویلی روڈ کی پیمنٹ کل ہی ریلز کرکے کام کو دوبارہ شروع کرایا جائے گا۔ ویلی روڈ فیز ون کا کام اسی سال 30 جون تک مکمل ہوگا۔استور میں جتنے بھی زیر التوء پروجیکٹس ہیں ان کو فوری مکمل کرانے کے لیے ہنگامی اقدمات کیے جائیں گے۔ استور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تیس جون تک آپریشن تھیٹر کو رن کیا جائے اور ڈاکٹروں کی کمی کو بھی پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ جو ڈاکٹرز استور کی پوسٹ پر بھرتی ہوئے ہیں اور ڈیوٹی گلگت اور دیگر شہروں میں دے رہے ہیں ان کو فوری طور پر استور بیجھا جائیگا۔ کسی کو بھی سفارش کی بنیاد پر کوئی چھوٹ نہیں دی جائیگی۔ چاہے وہ ایجوکیشن ہو یا پھر کوئی بھی محکمہ کسی صورت غفلت برتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا۔ محکمہ ورکس کے ایکسین کو اسی ہفتے تعینات کیا جائیگا عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں ہم سب ملکر اس خطے کی تعمیر ترقی کے لیے کام کریں گے۔

استور میں اس وقت سات میگاوٹ بجلی کی پیدوار ہے جون تک اس کی پیداوارکو بڑھا کر دس میگاواٹ تک کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز ایک قابل آفیسر ہیں وہ معاملات کو بہتر انداز میں حل کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ استور میں آج جو شکایت سیل قائم کیا ہے اسے عوام کو فوری طور پر اپنے مسائل کے حل کےلیے فوری مدد ملے گی۔ یہ سیل چوبیس گھنٹے عوام کے لیے کھلا رہے گا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان خرم آغا کو استور امن کمیٹی کے ممبران محمد طارق،شمیر احمد، شیر شاہ، اور دیگر ممبران نے استور کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کو فوری حل کرانے پر بھی زور دیا۔ چیف سیکریٹری نے امن کمیٹی سے بات کرتے ہوئے تمام مسائل کو فوری حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ استور کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکوں کو کھولنے کے لیے تمام مشینری کو آن روڈ لایا جائیگا۔ اس کےلیے جیتنا تیل اور جتنی رقم درکار ہے ہم فوری فرہم کریں گے۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان خرم آغا کو سرکاری محکمہ کے سربراہان کی میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر استور خرم پرویز نے تفصیلی بریفنگ دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button