خبریں

اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو بھر پور نمائندگی دینے کیلئے کوشاں ہیں، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتسان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو بھر پور نمائندگی دینے کےلیے کوشاں ہیں۔ ملک کی دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں احتساب کا عمل تیز کیا جا ئیگا۔ وزیر امور کشمیر و گلگت بلتسان علی امین گنڈا پور سے پی ٹی آییٗ گانچھے کے رہنما غلام رسول بلتی اور معروف قلم کار راجہ محمد اقبال مقپون نے زیر تالیف کتاب چین اور گلگت بلتستان کے حوالے سے ملاقات کی۔ کتاب کے حوالے سے تاثرات بیان کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان اقتصادی راہداری منصوبہ کا گیٹ وے ہے۔ اور ہم اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو بھر پور نمائندگی دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں وہا ں خصوصی اکنامک زون اور انڈسٹریل زون تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جس سے علاقائی تعمیر وترقی اور روزگار میں اضافہ ہوگاجبکہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع پیدا ہونگے۔

حکومت سیاحت کے فروغ کیلیے بہت سنجیدہ ہے اور خصوصی اقدامات بھی کیا جا رہا ہے۔ سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کیلیے ٹورسٹ پولیس فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور عملے کو پٹرولینگ کیلیے جدید موٹر سایکلیں بھی فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں توانائی کی بحران کو ختم کرنے کیلیے بڑے منصوبے پر کام کر رہے ہیں اس سلسلے میں پھنڈر اور ہنزل میگا پروجیکٹس پر کام کر رہا ہے اور گلگت بلتستان میں وسیع بنیاد پر ہائیڈل پاور جنریشن کو ممکن بناتے ہوئے نیشنل گریڈسسٹم سے لنک کیا جائیگا۔ جس سے نہ صرف گلگت بلتستان کی بلکہ پورے ملک میں توانائی کی بحران پر قابو پا یا جا سکے گا۔

صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں عوام کو گھر کے دہلیز پر صحت اور تعلیم کے سہولیات دستیاب ہوگی۔ پورے پاکستان میں باقاعدہ سروے سے ہیلتھ کارڈ تقسیم کررہے ہیں جبکہ گلگت بلتستان بغیر کسی سروے کے ہر فرد کو ہیلتھ کارڈ دیا جائیگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزارت امور کشمیر میں بہت سے اصلاحات پر کام ہوےٗ ہیں اور عوامی مسائل کی حل کیلیے میرا دروازہ بلا تفریق ہر شہری کیلیے کھلاہے۔انہوں نے خصوصی پیغام میں کہا کہ ملک و قوم دشمن عناصر سی پیک کو ناکام بنانے کیلیے مزموم سازش کررہے ہیں جس کیلیے عوام کو منفی پروپیگنڈوں سے متاثر نہیں ہونا چاہیے پاکستان کے عوام اور خصوصا گلگت بلتستان کے عوام کی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کو میں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں جس کی وجہ سے وہ تمام سازشیں ناکام ہیں گلگت بلتستان کے عوام کی وطن پرستی قابل ستائش ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button