خبریں

اسماعیلی بوئز سکاوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گلگت میں "پاکسان زندہ باد ریلی” کا انعقاد

 گلگت (پ ر)  پورے پاکستان کی طرح گلگت بلتستان میں بھی 23مارچ یوم پاکستان جوش و جزبے سے منایا گیا ۔  اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائز اسکاوٹس ایسو سی ایشن گلگت کے زیر اہتمام شاہین اسکاوٹس اور اسپیشل اسکاوٹس کےلئے (پاکستان زندہ باد) ریلی کا انقاد کیا گیا اس ریلی  میں گلگت ،دنیور، اوشکھنداس ،نومل ،رحیم آباد اور سلطان آباد بھر سے 597شاہین اسکاوٹس اور اسپیشل اسکاوٹس نے شرکت کی اس ریلی کا مقصد یوم پاکستان کو منانا اور اسلامی جمہوریت پاکستان سے اظہار محبت کرنا تھا ۔اس ریلی میں ننے شاہیں اسکاوٹس نے پاکستانی ہاتھ میں پرچم اٹھائے ملی نغمے گایے اور وطن سے محبت کا اظہار کیا یہ ریلی جماعت خانہ بازار سے شروع ہوا اور یادگار شہدا چنار باغ میں ختم ہوا۔اس ریلی کے انقاد پراسکری، سیاسی ،سماجی ،سرکاری اور شہریوں نے سراہا ۔ اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسکاوٹس کمشنرعمران حسین میر نے کہا کہ اس دن کو ہر ایک پاکستانی کو جوش و جزبے منا۔جب بھی اسلامی جمہوریت پاکستان کو اسکاوٹس کی ضرورت ہو اسکاوٹس ہردم تیار ہونگے ۔تقریب کے اختتام پر عمران حسین میر نے گلگت بلتستان گورنمنٹ ،اسکاوٹس اور اسکاوٹنگ کی بہتری کےلئے کام کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button