تعلیم

چلاس:‌شاہین محلے میں‌واقع سیپ سکول بھوت بنگلہ بن گیا، کھڑکیاں، دیوار، دروازے غائب

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر: تجزیاتی رپورٹ )چلاس شاہین محلے میں موجود سیپ سکول بھوت بنگلہ میں بدل گیا۔بلڈنگ کے دروازے کھڑکیاں اور دیوار تک غائب۔ہزاروں افراد پر مشمتل چلاس شہر کی سب سے بڑی آبادی والے محلوں میں گورنمنٹ گرلز اور پرائمری سکول کا وجود تک نہیں۔دیامر میں فی میل ایجوکیشن میں انقلاب لانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چلاس شہر کے قدیمی محلے شاہین پائیں اور جلیل گاوں کے مکین اس جدید دور میں بھaی خواتین اور بچیوں کی تعلیم کے لئے درکار سہولیات کے لئے ترس گئے ہیں۔ شاہین محلے میں موجود سیپ سکول کی عمارت عرصہ دراز سے تعلمی سرگرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے بھوت بنگلہ میں بدل چکی ہے۔ دیواریں دروازے اور کھڑکیاں تک غائب ہونے کی وجہ سے عمارت آثار قدیمہ کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔

صوبائی حکومت گلگت بلتستان اور محکمہ تعلیمات گلگت کا دیامر میں تعلیمی انقلاب کے نعرے حقیقی تبدیلی کا دور تک واسطہ نہیں۔دیامر میں فی میل ایجوکیشن کی طرف مثبت رجحان دن بدن پروان چڑھ  رہا ہے مگر گلگت بلتستان حکومت دیامر میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے کئے کردار ادا کرنے میں مکلمل طور پہ ناکام ہو چکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button