سیاست

گلگت بلتستان میں‌امن گن شپ ہیلی کاپٹرز کی بدولت نہیں‌بلکہ وزیر اعلی کی پالیسیوں‌کے باعث قائم ہوا ہے ،غلام محمد مشیر خوراک

غذر(معراج علی عباسی) گاہکوچ شہر میں  ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں  امن ڈنڈے کے زور پر اور گن شپ ہیلی کاپٹرز کی بدولت نہیں، بلکہ وزیراعلی گلگت بلتستان کے انصاف پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے  قائم ہوا ہے۔سابق ادوار میں سات ارب کے ترقیاتی بجٹ سے تین ارب روپے واپس وفاق کو جاتے تھے ۔جبکہ مسلم لیگ ن کے صوبائی حکومت نے ہرسال سوفی صد بجٹ برابری کی بنیاد پر گلگت بلتستان میں خرچ کیا ہے۔ن لیگ کے صوبائی حکومت نے جی بی میں ادارے قائم کئے ۔سابق حکومت کے دور میں ملازمتیں فروخت ہوئیں۔گزشتہ نو سالوں سے یاسین میں ایک کمرہ تعمیر نہیں ہوا۔ جبکہ گزشتہ چار سالوں کے دوران ہم نے غذر میں 5 ارب 34 کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ھے۔مختلف محکموں میں میرٹ پر  250 ملازمتیں دیں ہیں۔ہم نے چار سالوں میں اسکردو روڑ،میڈیکل کالج،انجینرکالج،کارڈیک ہسپتال  اور دیگر عوامی مفاد کے مقبول منصوبے شروع کئے ہیں۔ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے جی بی کے 17 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ پر 2 ارب کاکٹ لگایا ہے، جو علاقے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلی گلگت بلتستان کے مشکور ہیں کہ وہ ہماری دعوت کے بغیر ہی غذر کے عوام سے اپنے دلی محبت کے باعث  آتے ہیں ۔وزیراعلی گلگت بلتستان نے دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کے علاؤہ غذر کی صفائی اور ستھرائی کے لے تین کروڑ کی گاڑیاں دی ہیں، اور ملازمین بھی  بھرتی کئے ہیں، جس کا آج افتتاح ہو رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button