خبریں

جشن مولود کعبہ کے سلسلے میں‌شگر میں‌روح‌پرور تقریبات کا انعقاد

شگر(عابدشگری) حضرت علی کی ذات عالم اسلام کے لئے نمونہ عمل اور سرتاپا ہدایت ہے ان کے فرموات پر عمل پیر ہوکر مسلمان دنیا وآخرت دونوں میں فلاح پاکستان ہے حضرت علی کی سیاست کو اپنا کر حکمراں ایک کامیاب طرز حکومت بناسکتے ہیں مگر سیاست دانوں نے اپنی اجاراداری اور نفس کو ترجیح دینے کی وجہ سے عوام کو ان کا حق نہیں مل رہا ۔ہمیں سیرت علیؑ پر عمل پیر ا ہونے کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارحیدری محلہ مرکنجہ شگر جشن مولود کعبہ کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ۔مقررین کا کہنا تھا کہ مولائے کائینات کے فضائل بیان کئے اس موقع پر دو درجن کے قریب قاصدہ خوانوں نے بارگاہ مولائے کائینات میں نذرانہ عقیدت پیش کرکے محفل کو لوٹ لیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےامام جمعہ والجماعت شگر سید طہٰ الموسوی نے کہا کہ اس وقت ملک میں علی کی حکومتی پالیسی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ حضرت علی کی زات سرتاپا ہدایت ہے اور ان کے فرموات کو فراموش کرنے کی وجہ سے مسلمان آج ہر مقام کر تنزلی کا شکار ہے اگر حکمراں مولا علی کی طرز حکمرانی کو اپنایا تو ملک میں امن امان کے ساتھ ساتھ خوشحالی کا دور دورہ ہوسکتا ہے مگر حکمراں طبقہ ایسا کرنے کو تیار نہیں کیونکہ انہیں اپنا مفاد عزیز ہے لہذا ہمیں کردار علی اپنانے کی ضرورت ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان عالم دین مولانا زیشان نے کہا کہ ہمیں دوسرے کے سامنے وہ کردار ادا کرنا ہوگا جس سے واضح ہوجائے کہ یہ علی کے ماننے والے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت علی کی زات پوری کائینات کے لئے نمونہ عمل ہے اگر کسی نے اس پر عمل کیا تو وہ کامیاب ہوئے اور جس نے رو گردانی کی تو وہ فنا ہوگئے انہوں نے کہا کہ حکومت حاصل کرنا آسان کام ہے مگر اس کے تقاضے پورے کرنے انتہائی مشکل کام ہوتا ہے انہوں نے کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو اختیارات دیکر آزمایا جاتا ہے لیکن ہوس حکومت کی وجہ سے وہ اس امتحان میں ناکام ہوجاتے ہیں لہذ ا عوامی ووٹوں سے منتخب نمائندوں کو اقربا پربری سے اجتناب کرتے ہوئے اپنا فرض منصبی کو ادا کرنا ہوگا ۔۔

شگر(نامہ نگار)جشن مولود کعبہ کمیٹی و نوجوانان حیدری محلہ شگر کی جانب جشن مولود کعبہ کے سلسلے میں رات کو حسینی چوک پر محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں شگر کے شعراء اور منقبت خوانوں نے شرکت کی۔ محفل سے شعراء نے مولائے کائنات کی شان اقدس میں کلام پیش کرکے نذرانے عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ہزاروں سامعین محفل مشاعرہ سننے حسینی چوک پر جمع تھے۔ کلام پیش کرنے والوں میں فداعلی راہی،شرافت حسین ناصر،عنایت حیدر،علی محمد خالص ،محمد حسین آرزو،جمیل شیخ اور دیگر شامل تھے۔اس سے قبل نوجوانان حیدری محلہ کی جانب سے حسینی چوک پر زبردست چراغان اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ فضا میں سینکڑوں فانوس چھوڑے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button