اہم ترین

چیف سیکریٹری کا دورہ ہنزہ، عوامی مسائل‌حل کرنےمیں‌کردار ادا کرنے کا عزم

ہنزہ ( اجلال حسین ) گلگت بلتستان کے دس اضلاع میرے لئے برابر ہیں۔ تاہم ضلع ہنزہ ایک ماڈل ضلع ہے۔ نہ صرف ششپر گلیشیر کے پھیلاو کی وجہس سے ہونے والی عوامی نقصانات کا ازالہ کرینگے بلکہ دیگر عوامی مسائل حل کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرینگے۔ سولڈ ویسٹ منجمنٹ کے حوالے سے ضلع ہنزہ کے بوائے سکاوٹس اور گرلز گائیڈ نے جس انداز میں کام کیا اور عوام میں شعور اجاگر کیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔ سرکاری اداروں کے شانہ بشانہ جس طرح عوام ہنزہ نے کام کیا، پورا ملک اسی طرح کام کرے تو پائیدار ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم اغا نے گزشتہ روز ضلع ہنزہ میں عمائدین ، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ گرلز گائیڈ اور بوائے سکاوٹس کے نمائندوں سے  گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے ہنزہ ششپر گلیشیر کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ ششپر گلیشیر کا پھیلاو گزشتہ چار ماہ سے جاری ہے۔ جو تشویشناک ہے۔ تاہم، ابتدائی نقصانات کو مد نظر رکھتے ہوئے علی آباد تا حید ر آباد ابپاشی کے لئے متبادل پانی کا بندوبدست ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے ششپر گلیشیر کے معائینہ کے بعد سول ہسپتال علی آباد کا دورہ کیا، جہاں ہنزہ اور نگر سے تعلق رکھنے والے مریض آتے ہیں۔ انہوں نے سول ہسپتال کا تفصلی معائینہ کرتے ہوئے مختلف دیپارنمنٹس کا معائینہ کیا جہاں پر مریضوں کے علاوہ فارمیسی، لیبارٹری کے ساتھ ایڈمیشن ہونے والے مریضوں کی بیمار پرسی بھی کی۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر ضعیم ضیا نے ہسپتال میں موجود سہولیات اور مسائل سے چیف سیکریٹری کو آگاہ کیا۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے دورہ ہنزہ کے موقع پر ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین نمبرداران کے علاوہ سیاسی ، سماجی و مذہبی اداروں کے سربراہان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے ہنزہ میں بڑھتی ہوئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، خالی اسامیوں پر بھرتیوں ،ششپر گلیشیر سے ہونے والی ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات و انتظامات سمیت مختلف مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں بجلی کا شدید بحران ہے جس کے حل کے لئے حکومتی سطح پر تھر مل جنریٹر سے ہنگامی بنیادوں پر عوام کو بجلی کی ترسیل ہورہی ہے۔ مایون اور مسگر پاورمنصوبے رواں سال مکمل ہونگے، جبکہ عطاآباد 4میگاوٹ بجلیمنصوبے پر کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا کو ڈی سی ہنزہ سید علی اصغر اور لائین ڈیپارنمنٹ کے سربراہان نے سرکاری اداروں کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے گزشتہ دنوں ہنزہ میں ہونے والی صفائی مہم میں بوائے سکاوٹس اور گرلز گائیڈ کی جانب سے کی جانے والی مہم پر خراھ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں سکاوٹس اور گائیڈز کا جنہوں نے صفائی مہم کو گھر گھر مہم چلانے کے ساتھ گلی گلی ، نالوں اور محلوں سے کچرا اٹھاتے ہوئے عوام کو آگاہی دی گئی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جس انداز میں ضلع ہنزہ کے سکاوٹس اور گائیڈز نے جو کا م کیا ہیں دیگر اضلاع کے عوام بھی حکومت کے شانہ بشانہ صفائی کے مہم میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ معاشرہ صاف رہے۔اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے صفائی مہم میں حصہ لینے والے بوائے سکاوٹس اور گائیڈز میں اسناد تقسیم کیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button