سیاست

صوبائی وزیر نے نوکریاں فروخت ہونے کا انکشاف کر کے حفیظ سرکار کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے، وزیر نعمان رہنما پیپلز پارٹی استور

استور ( بیورو رپورٹ ) مسلم لیگی وزیر نے پیسے لے کر نوکری دینے کا  اسمبلی میں انکشاف کرکے حفیظ سرکار کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے۔ محکمہ سول سپلائی کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے۔ تین سال سے ایک سکریٹری کو محکمہ کا سیاہ و سفید کا مالک بنا کر حفیظ سرکار آپنا حصہ اسی سکریٹری سے بٹور رہا ہے۔ سکریٹری سول سپلائی کو تین سال سے محکمہ خوراک میں رکھنا بدترین زیادتی ہے۔ محکمہ خوراک میں چھ ہزار بوریوں کی چوری کی شفاف تحقیقات کی جائے۔ اور سکریٹری خوراک کو معطل کیا جائے۔ حفیظ سرکار نے محکمہ خوراک کے سکریٹری کو آپنے کچن کا خرچہ چلانے کا ٹاسک دیا ہوا ہے۔ تمام محکموں کے سکریٹریز کا تبادلہ کیا گیا ہے مگر خوراک کے سکریٹری پر ہاتھ تک نہ لگانا لمحہ فکریہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع استور کے ڈپٹی سکریٹری اطلاعات وزیر نعمان نے آپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف کرپشن کے الزامات لگانے والے مسلم لیگی وزراء اب ایک دوسرے پر پیسے لے کر نوکریاں بانٹنے کا الزام اسمبلی کے اندر ایک دوسرے پر  لگا رہے ہیں۔ سول سپلائی کے محکمے کو حفیظ سرکار نے آپنے لئے پیسے بٹورنے کا سرٹیفائیڈ محکمہ بنا کر رکھ دیا ہے۔ سول سپلائی کے سکریٹری کا تین سالوں سے ایک ہی محکمے کا قلمدان دے کر رکھنا آقرباء پروری اور کرپشن کی بدترین مثال ہے۔ چیف سکریٹری تین سالوں سے زیادہ محکمے میں رکھے جانے والے سکریٹری کا فی الفور تبادلہ کریں۔ محکمہ سول سپلائی میں چھ ہزار بوریوں کے غائب ہونے کی شفاف تحقیقات نیب ایمانداری سے کرے۔ سول سپلائی محکمے کو تباہی کے دہانے میں لاکر کچھ لوگ عوامی  گندم کا منافعہ بخش کاروبار کررہے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button