تعلیم

معاوضہ کی عدم فراہمی، چھ سال سے دائین اشکومن میں پرائمری سکول پر تالا پڑا ہے

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ معاوضے کی عدم ادائیگی پر اراضی مالک نے سکول کو تالا لگادیا،بچیوں کو عارضی طور پر گورنمنٹ سکول منتقل کیا گیا تھا،چھ سال گزرجانے کے باوجود سکول واگزار نہ ہوسکا ۔سکول منیجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین نبی اﷲنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 2004میں گاؤں دائین میں بچیوں کے لئے گرلز پرائمری سکول کا قیام عمل میں لایا گیاتھاجہاں علاقے کی بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہورہی تھیں،یہ سلسلہ 2013تک کامیابی سے چلتا رہا لیکن اسی سال مالک اراضی نے اس بناء پر سکول کو سامان سمیت تالا لگادیا کہ محکمہ تعلیم نے زمین کا معاوضہ یا نوکری کا وعدہ پورا نہیں کیا۔محکمہ تعلیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چونکہ سکول کی تعمیر ضلع کونسل کی بجٹ سے ہوئی ہے لہذٰا وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کرسکتے۔سکول بند ہونے سے بیشتر بچیاں گھر بیٹھ گئیں اور کچھ کو عارضی طور پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول منتقل کردیا گیا۔متعلقہ محکمہ جات کی عدم توجہی کے سبب چھ سال گزر جانے کے باوجود سکول کو واگزار نہیں کرایا جاسکا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button