تعلیمخبریں

کیڈٹ کالج چلاس کے پہلے بیچ کی پاسنگ آوٹ تقریب منعقد

چلاس(محمدقاسم) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود نے کیڈٹ کالج چلاس فرسٹ بیچ اوٹ پاسنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ملک کا سرمایہ  اور ملکی ترقی کا ضامن ہوتے ہیں۔اپنے تمام تر  صلاحیتں حصول علم کے لئے وقف کریں اور ملکی سطح  کے  کلیدی عہدوں پہ فائز ہو کر ملک کا نام روشن کریں ایک روشن مستقبل آپ کا منتظر ہے اور ایک دن ضرور آپ کے خواب شرمندہ تعبیر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے طلباء  پے پناہ  اور خدادا صلاحیتوں کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ  اور نہایت ذہین اور فطین ہیں۔ان کی صلاحیتوں کو نکھار دیا جائے تو عالمی سطح پہ اپنی ذہانت کا لوہا منوا کر ملک کا نام روشن کریں گے۔انہون نے کہا کہ جب سے دیامر تعلیمی جرگہ کی بنیاد رکھی ہے دیامر میں  تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے مثبت آرا اور تجاویز سامنے آر ہے ہیں۔علاقے کے تمام لوگوں کی مشاورت سے دیامر میں علم کا چراغ روشن ہوگا اور علاقے کے کلچر اور اسلام کی روشنی کو ملحوظ خاطر رکھ کر علم کی شمع سے ہر فرد کو روشناس کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حصول علم کے لئے اچھی بلڈنگ اور محل کی ضرورت نہیں۔ایک اچھا معلم پانچ کلاسوں میں طلباء کو پڑھا سکتا ہے۔اگر معلمین کی کمی ہوگی تو معاشرے کے اندر سے اساتذہ نکلیں گ

ے۔انہوں نے پرنسپل کیڈٹ کالج چلاس اور تمام سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی شب روز محنت کے نتیجہ میں کیڈٹ کالج چلاس ایک اعلی مقام حاصل کر چکی ہے۔قوم آپ کی محنت اور خلوص کے مقروض ہیں۔آپ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا خو کہ تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جا ئگا۔قبل ازیں کیڈٹ  کالج چلاس گراونڈ میں کیڈیٹس نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کر کے سامعین کو  محفوظ کیا تو شرکاء کے خوب تالیاں بجا کر پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔اس کے بعد اقبال ہاوس کے کیڈیٹ  مبین احمد  ترنگفہ نے جناح ہاوس کے بشیر احمد سلطان کو پرچم حوالہ کیا۔جناح ہاوس رواں سال کا چیمپیئن رہا اور  اعزازی طور پہ پرچم ان کے  حوالہ کر دیا۔

تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود نے کیڈٹ کالج  چلاس میں نمایاں کارکردگی اور پوزیشن دیکھانے والے کیڈیس کو نقد انعام سے نوازا۔اس موقع پہ دیامر کے مختلف محکموں کے سربراہان کے علاوہ مختلف سیاسی، مذہبی،سماجی کیڈیس کے والدین اور بالخصوص خواتین  نے پروگرام میں شرکت کر کے اوٹ پاسنگ پریڈ کو چار چاند لگا دئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button