خبریں

اشکومن کے اڑھائی سو سے زائد زمینداروں نے پودوں کی نگہداشت کی تین روزہ تربیت مکمل کرلی

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ ا ی ٹی آئی کی جانب سے اشکومن کے ز مینداروں کے لئے تین روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد،محکمہ زراعت کے ماہرین نے درختوں کی پرورش،شاخ تراشی اور کھادوں کے استعمال کے حوالے سے تربیت دی گئی۔ماؤنٹین ایریا فروٹ فارمرز ایسوسی ایشنMONAFFAگلگت بلتستان کے مطالبے پر ادارہ ای ٹی آئی نے وادی اشکومن کے زمینداران کے لئے تین روزہ تربیتی سیشن کا اہتمام کیا تھا جس میں علاقے بھر کے ڈھائی سو کے قریب زمینداروں نے پودوں کی دیکھ بال ،شاخ تراشی ،کھادوں کے استعمال کے علاوہ زراعت کے جدید امور کے بارے میں تربیت حاصل کی ۔اس ٹریننگ سیشن کے لئے خصوصی طور پر محکمہ زراعت کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی تھی جنہوں نے علاقے کے زمینداروں کو زراعت کے جدید طریقوں سے روشناس کرایا۔اس سیشن میں ماؤ نٹین ایریا فروٹ فارمرز ایسوسی ایشن کے ممبران کے علاوہ علاقے کے دیگر زمینداران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیشن کا انعقاد کوچدہ،چٹورکھنڈ ،پکورہ ،دائین،شونس کے علاوہ دیگر مقامات پر کیا گیا تھا۔مذکورہ ٹریننگ کے انعقاد پر جنرل سیکریٹری مائنٹین ایریا فروٹ فارمرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری قربان خان نے ای ٹی آئی اور محکمہ زراعت کا شکریہ ادا کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button