خبریں

یکم مئی کو یاسین سب ڈویژن میں‌ نادرا دفتر کا باقاعدہ افتتاح‌ہوگا، کرنل (ر) محمود بیگ

یاسین( معراج علی عباسی) ڈائریکٹر نادرا گلگت بلتستان ریٹائرڈ کرنل محمود بیگ نے ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب کے ہمراہ یاسین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نادرہ آفس یاسین کے لے عوام کی جانب سے ایک سال کے مفت فراہم کردہ دفتر کا معائنہ کیا۔

عمائدین یاسین سے مخاطب ہوتے ہوے  ڈائریکٹر نادرہ گلگت بلتستان  ریٹائرڈ کرنل محمود بیگ نے کہا کہ یکم مئی سے نادرہ آ فس یاسین کا باقاعدہ افتتاح کیا جاے گا۔اور اگلے سال نادرہ   یاسین میں اپنا دفتر تعمیر کریگا۔انہوں نے کہا کہ یاسین میں نادرہ آفس کا قیام ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب  کی محنت اور کوششوں سے ممکن ہوا۔یاسین  شہد نشان حیدر لالک جان ،سینکڑوں شہدا اور غازیاں وطن کا علاقہ ہے ۔اس علاقے کے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لے ہم دل وجان سے تیار ہیں۔ میں عوامِ یاسین کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے نادرہ آفس یاسین کے لے ایک سال کے فری دفتر فراہم کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام تعاون کرے محکمہ عوام کے لے رجسٹریشن کے حوالے سے تمام تر سہولیات فراہم کریگا۔ عمائدین کے جانب سے یاسین میں نادرہ آفس کی قیام پر ڈائریکٹر نادرہ گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button