معیشت

محکمہ زراعت شگر نے باغبانی کے فروغ کے لئے گارڈننگ کلبز کے قیام کا فیصلہ کرلیا

شگر(عابدشگری) محکمہ زراعت شگر نے معاشرے میں زراعت اور اسکے مختلف شعبوں میں نئی نسل کی کم ہوتی دلچسپی کو محسوس کرتے ہوئے نئی نسل کے لئے اس میں دلچسپی کے ساماں پیدا کرنے کے لئے اور گارڈنینگ کے فروغ کے لئے سکولوں میں گارڈنینگ کلبس کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت شگر نت نئے طریقوں سے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے پر عزم ،نئی نسل کو ملحوظ رکھتے ہوئے فلوریکلچر متعارف کرانے کے بعد کچن گارڈن کا افتتاح کردیا گیا ،اس سلسلے میں کشمل ہائی سکول شگر میں پہلا کامیاب پروگرام منعقد کیا گیا۔ اور کشمل سکول میں کچن گارڈن کا افتتاح کردیا گیا جبکہ ٹھنونٹپی چھورکاہ میں بھی خواتین کو کیچن گارڈن کی ٹریننگ دیدی گئی جسے خواتین نے بہت سراہا کشمل میں منعقدہ ، تقریب کے مہمان خصوصی انچارج ہی اے آر سی سکردو محمد ایوب بلغاری تھے، اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد خان نے پورے سکول کو کچن گارڈن اور فلوریکلچر گارڈن میں تبدیل کردیا گیا ۔اور محکمے کی جانب سکول کے لئے پھولوں کی پیکٹس اور گلاب کے پودوں کا تحفہ دیا گیا جسے ہیڈ ماسٹرنے وصول کیا اور مہمان خصوصی نے پھولوں کے بیج لگا کر گارڈنینگ کلب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر علاقے کے سماجی کارکن جناب عیسیٰ خان کو متفقہ طور پر اس گارڈنینگ کلب کے چیرمین مقررکیا گیا،اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت شگر غلام اللہ ثاقب نے کہا کہ گارڈنینگ کلب کے ماڈل کو پورے شگر کے دیگر اداروں میں پھیلایا جائے گا تاکہ آنے والی نسل زراعت کو بطور پیشہ اور کاروبار بھی اپنانا چاہیں تو انکے پاس وافر علم موجود ہو۔انہوں نے کلب کے لئے بہترین کیاریاں بنانے پر ایک ہزار روپئے نقد انعام بھی دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button