خبریں

ایف سی این اے نے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ‌ورک کی سماجی ترقی کے لئے جاری کاوشوں کو سراہا

گلگت (پ ر) ڈاکٹر احسان محمود خان، کمانڈر، فورس کمانڈ ناردرن ایریاز (FCNA)  نے حافظ شیر علی ، صدر، آغاخان کونسل برائے پاکستان سےملاقات کے دوران ہنزہ  حسن آباد، شیشپر گلیشئر  سے ہونے والے ممکن نقصانات سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر نظر ثانی کی۔  حافظ شیر علی ، صدر، آغاخان  کونسل برائے پاکستان نے  FCNA اور حکومت کی جانب سے کئے جانے والے حفاظتی  اقدامات اور ہنگامی حالات میں کی جانے والی امداد کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کمانڈرکو آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک  (AKDN)کی جانب سے غربت کے خاتمے، تعلیم، صحت، مسکن اور صاف پانی اور توانائی سے متعلق مختلف ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ کمانڈر احسان نے(AKDN)کی کاوشوں کو سراہا اور ساتھ ہی اپنے تعاون کی تجدید بھی کی۔ انہوں نے سر آغاخان سوئم کی  پاکستان بنانے میں  کی گئی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button