خبریں

محکمہ اطلاعات میں‌مبینہ کرپشن:‌ نیشنل نیوز پیپرز سوسائٹی نے قاسم بٹ کے "تاریخی خطاب” کی بھر پور تائید کا اعلان کردیا

گلگت (پ۔ر) نیشنل نیوز پیپرز سوسائٹی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت قاسم شاہ منعقد ھوا اجلاس میں عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر گلگت پریس کلب میں منعقدہ تقریب کے دوران بلتستان کے نامور صحافی اور سکردو پریس کلب کے صدر قاسم بٹ کے تاریخی خطاب کی بھرپور تائید کی گئی۔

اجلاس میں محکمہ اطلاعات میں بڑھتی ہوئی کریپشن، اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم بلخصوص ڈمی اور غیر معروف اخبارات کو بھاری کمیشن کے عوض اشتہارات دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ محکمہ اطلاعات میں مقامی اور وفاقی ڈمی اخبارات کو فوری اشتہارات بند کرنے اور گزشتہ چار سالوں کے دوران ادارے سے جاری ھونے والے اشتہارات کی تفصیلات فوری منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا گیا.

شرکاء اجلاس نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پر شدید بے چینی ظاھر کی۔ سینئر صحافی قاسم بٹ کی جانب سے بھری محفل میں محکمہ اطلاعات کے کرپٹ افسران کی موجودگی میں کریپشن کے انکشافات کو نیشنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے موقف کی تائید قرار دیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ محکمہ اطلاعات میں بڑھتی ہوئی لوٹ مار کی روک تھام کے لیے قومی احتساب بیورو کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

قاسم شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ اطلاعات میں ڈیپوٹیشن پر لائے گئے افسران کو فوری طور پر واپس اپنے محکموں میں بھیجنے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں سینئر صحافی و جنرل سکریٹری عبدالرحمان بخاری نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی صورتحال سے حکومت اور انتظامیہ کو آگاہ کرتے رہے ہیں اور ادراے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر زمہ دار حکام کو فوری نوٹس لینے کی ضرورت ہے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button