May 05, 2019 پامیر ٹائمز اموات, خبریں Comments Off on معروف معلم اور سماجی و مذہبی رہنما اُستاد بہرام بیگ چپورسن گوجال میں انتقال کر گئے
گوجال: ضلع ہنزہ کے بالائی علاقے سب ڈویژن گوجال سے تعلق رکھنے والا استاد بہرام بیگ مختصر علالت کے بعد قضائے الہی سے اپنے آبائی علاقے وادی چپورسن میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔
انہیں اپنے علاقے کے اولین تعلیمیافتہ افراد میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہیں وادی چپورسن سے تعلق رکھنے والے پہلے معلم کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ انہیں فارسی، عربی، اردو اور انگریزی زبان پر عبور حاصل تھا۔
ان کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، جن میں سے بہت سارے مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں اچھے عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔
استاد بہرام بیگ مرحوم کو ان کی دینی اور علمی خدمات کے عوض پورے علاقے میں عزت اور تکریم کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
انہیں آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کے جنازے میں علاقے بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
May 18, 2022 0
May 19, 2022 0
May 16, 2022 0
May 14, 2022 0
May 13, 2022 0