امواتخبریں

ممتاز عالم دین شیخ مہدی مقدسی ایران کے شہر قم میں انتقال کر گئے

شگر(نامہ نگار)شگر بلتستان کے بزرگ عالم دین, مدرسہ حیدریہ سیسکو کے بانی وسرپرست شیخ مہدی مقدسی قم ایران میں یکم ماہ رمضان المبارک کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے. شیخ مہدی مقدسی صاحب واقعی انتہای مقدس، خوش عقیدہ، تھجد گزار، دینی و قومی جذبہ سے سرشار، پرعزم، انتہای خوش اخلاق اور عالم باعمل تھے، آپ کی ذات گرامی پورے علاقہ باشہ کا اک قیمتی اثاثہ اور خزانہ سے کم نہ تھا، آپ اعلی اسلامی وانسانی اقدار کو معاشرہ میں فروغ دینے کی شدید آرزو رکھتے، ھر طرح کی خیر وخوبیوں سے گہری محبت اور براییوں سے شدید بیزاری و نفرت آپ کی سرشت میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوی تھی، آپ نے زندگی بھر اک مجاہدانہ زندگی گزاری، مکمل دینداری، عبادت و تلاوت وتہجد گزاری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی محص اجروثواب کی نیت سے گہری دلچسپی لیتے، عہد پیری میں مختلف جدید کتب، رسایل اور اخبارت و جراید کے مستقل خریدار اور قاری تھے، یوں آپ اک ہوشیار اور ھر چیز سے باخبر اور انقلابی مزاج کا با عمل اور متحرک نجفی عالم تھے،

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button