خبریں

چراگاہ تنازعہ:‌شگر کے گاوں داسو اور نید کے باسی آمنے سامنے، چار افراد شدید زخمی

شگر: شگر داسو اور نید کے درمیان چراہ گاہ کا تنازعہ، چراہ گاہ میدان جنگ بن گیا۔داسو کے 4 افراد شدید زخمی ۔ زخمیوں کو آر ایچ سی شگر منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شگر کے یونین کونسل داسو کے دو گاوں داسو اور نید کے درمیان چارہ گاہ کے مسئلے پر کافی عرصے سے تنازعہ چل رہا تھا۔ اور معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

داسو کے سرکردہ شیخ ہاشم۔کے مطابق آج داسو کے کچھ افراد اپنی مویشیاں متنازعہ جگہ پر چرانے کے لئے  لے گئے تھے جہاں مبینہ طور پر تاک میں بیٹھے 60 سے زائد افراد نے ان پر ہلہ بول دیا اور مویشیوں کو مارنے کے بعد 4 افراد کو شدید زد و کوب کردیا، اور زخمی حاکت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ زخمیوں خو فوری طور شگر آر ایچ سی منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی گئی۔

دوسری جانب پولیس نے داسو کے عمائدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کردیا گیا ہے۔ تاہم اطلاع کے مطابق کچھ ملزمان قبل از گرفتاری کیلئے سکردو فرار ہوگئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button