اہم ترین

ایس سی او کی ہٹ دھرمی جاری، فیس پورے مہینے کا، انٹرنیٹ‌چند دنوں‌کے لئے، صارفین رُل گئے

روندو(خبر نگار خصوصی ) ایس سی او کی ہٹ دھرمی نے روندو میں مواصلات کا نظام در ہم بر ہم کر دیا بار بار سگنل اور انٹر نیٹ کی بندش سے صارفین ذہنی مریض بن گئے پورے مہینے کا فیس لینے کے باوجود صرف چند دن کے لئے انٹر نیٹ دینے لگے پچھلے کئی ماہ سے مہینے میں چند دن کے لئے نیٹ دیا جاتا ہے اور پھر دوبارہ سے ریچارج کر نا پڑتا ہے جبکہ اس حوالے سے ایس سی او کے کمپلین نمبر 922023پر شکایات کی جاتی ہیں تو عوام کو الٹا دھمکی دی جاتی ہے اور صارفین سے بد تمیزی کر تے ہیں سگنل اور انٹر نیٹ کی معلومات کے لئے بار بار رابطہ کر نے والے کئی نمبرز کو ایس سی او نے مکمل بلاک کردیا ہے جبکہ آپریٹرنے سہولت کے لئے کمپلین نمبر کواپنے موبائل پر ڈائی ورڈ کیا ہوا ہے اور صارفین کو بوقت ضرورت معلومات فراہم کرنے والا کوئی نہیں ہوتا گزشتہ دو سال سے روندو میں انٹر نیٹ سروس کے بغیر ایس سی او فیس لے رہا ہے ایس سی او کی جانب سے ناقص سر وس کی وجہ سے علاقے میں صحافتی، سیاحتی اور مواصلاتی سر گر میاں سخت متاثر ہو کر رہ گئی ہیں ڈیوٹی پر مامور بعض اہلکاروں نے جان بوجھ کر ذاتی سکون کے لئے علاقے میں مواصلاتی نظام کو درہم بر ہم کئے ہوئے ہیں جن پر چیک اینڈ بیلینس کر نے والا کوئی نہیں ہے صارفین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے ایس سی او کی بدنامی، علاقے میں مواصلاتی نظام اور جس قومی ادارے سے ایس سی او کا تعلق ہے ان کی بدنامی سے بچنے کے لئے عوامی مسائل کا حل نکالا جائے اور عوامی شکایات کو سنتے ہوئے روندو میں موثر مواصلاتی نظام کے لئے کر دار ادا کریں ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button