خبریںکوہستان

اپر کوہستان میں‌پولیس سکول آف ڈرائیونگ کا قیام

اپر کوہستان (شمس الرحمن شمس) اپر کوہستان پولیس لاین کمیلا میں پولیس کی طرف سے پولیس سکول آف ڈرائیونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق.ڈی پی او اپر کوہستان راجہ عبدالصبور خان نے گزشتہ روز پولیس لاین کمیلا میں پولیس ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقعے پر ایس پی انوسٹیگیشن،ڈی ایس اپی ہیڈ کوارٹر، (آر آی) پولیس لاین سمیت ٹریڈ یونین کے ممبران،ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران اور میڈیا کے نمایندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او اپر کوہستان نے کہا کہ گزشتہ دنوں آر پی او ہزارہ محمد علی بابا خیل اپر کوہستان  تشریف لاے تھے ان کی ہدایات پر عوام  کی سہولیات کیلے اپر کوہستان میں فوری طور پر پولیس ڈرائیونگ سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ڈی پی او اپر کوہستان نے مزید کہا کہ سکول آف ڈرائیونگ کی اپر کوہستان کی عوام کو ضرورت تھی اس سے عوام اور پولیس ملازمین کو بہت جلد،اچھے ماحول میں اور انتہای کم خرچے پر ڈرائیونگ سیکھنے کا موقع ملے گا انہوں نے مذید  کہا کہ اس سکول سے ڈرائیونگ پاس کرنے والوں کو ڈرائیونگ لایسنس بھی جاری کردیا جاے گا جس پر تمام شرکا نے ڈی پی او اپر کوہستان کا شکریہ ادا کیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button