تعلیم

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 کی طالبہ اقراء جاوید کا اعزاز

گلگت(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 کی طالبہ اقراء جاوید بنت جاوید اقبال نے قراقرم بورڈ آرٹس گروپ میں جماعت نہم کے سالانہ امحان میں 550 میں سے 418 نمبر لے کر پورے گلگت بلتستان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ جبکہ اپنے سکول میں پہلی پوزیشن لے کر سکول کا نام روشن کیا۔ ہو نہار طالبہ نے پاکستان کے خبر رساں ادارے اے این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی والدین کی حوصلہ افزائی اور اساتذہ کی بھرپور راہنماء کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ اپنی محنت کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کروں گی اور معلمہ بن کر مستقبل کے معماروں کی رہنمائی کروں گی۔ قابل فخر طالبہ نے علاقے کے طالبات کو اپنے مخلسانہ پیغام میں کہا کہ وہ قیمتی وقت کی قدر کریں اور وقت کو فضولیات میں ضائع کرنے کے بجائے علم حاصل کرنے کی کوشش کرکے اپنا مستقبل سنواریں۔ سکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم شبنم بتول نے کہا کہ ان کے سکول کو جو اعزاز حاصل ہوا ہے وہ سابقہ ڈائریکٹر ایجوکیشن سید ریاض حسین شاہ کی پر خلوص کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ان کی کوشش سے پو رے گلگت ریجن کے نظام تعلیم میں انقلابی تبدیلی آئی ہے۔ ہیڈ مسٹریس نے کہا کہ ان کے سارے ٹیچرسکول کے تمام طالبات کی پڑھائی پر یکساں توجہ دیتے ہیں امید ہے کہ ان کے طالبات مستقبل میں بھی کامیابیاں حاصل کر کے سکول کا نام روشن کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button