خبریں

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضانِ مدینہ استور میں عید ملن اجتماع منعقد

استور (سبخان سہیل) استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ میں عید میلن اجتماع منعقد ہوا اجتماع میں ضلع بھر سے عاشقان رسول نے شرکت کیا اس موقعے پر مرکزی رکن  دعوت اسلامی مجلس شوری یعفور رضاء عطاری ، نگران دعوت اسلامی گلگت بلتستان مولانا بغداد عطاری، مولانا بشیر احمد سمیت دیگر علماء اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا عید ملن اجتماع میں حمد، نعت، اور گلہاے عقیدت بھی پیش کیے  مرکزی مجلس شوری مولانا یعفور رضاء عطاری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا الحمداللہ دعوت اسلامی پوری دنیا میں دین اسلام کے لیے کام کررہی ہے دعوت اسلام کا مقصد لوگوں کی کردار سازی کرنا ہے پوری دنیا میں دو ارب سے زاہد مسلمان ہیں لیکن کردار کے کمزرور ہونے کے باعث ہم بہت پہچھے ہیں دعوت اسلامی لوگوں کی کرادر سازی کرنے میں اپنا پعغام لیکر پوری دنیا میں کام کررہی ہے دنیا کے کسی ملک میں دعوت اسلامی کو کوئی روکاوٹ نہیں ہے الحمداللہ دعوت اسلامی دنیا بھر میں کام کررہی ہے یو کے جیسے ملک میں دعوت اسلامی کے 55مساجید اور سنٹرز قائم کیے ہیں جہاں پر لوگوں کو اسلام کی دعوت دی جاتی ہے دعوت اسلامی کو بااخلاق اور باکردار مسلمانوں کی ضرورت ہے دعوت اسلامی پوری گلگت بلتستان میں کام کررہی ہے گلگت میں درالسلامی سکول کا بہت جلد آغاز کیا جائے گا دعوت اسلامی چائینہ کے اندر بھی کام کررہی ہے پاکستان کی اسمبلی کے اندر باقاعدہ قانون سازی کے بعد دعوت اسلامی کو درالمدینہ یونیورسٹی قائم کرنے کی اجازت دی گیی ہے بہت جلد اسلام آباد میں دارلمدینہ یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی آج گوریکوٹ میں فیضان مدینہ میں عید ملن کا مقصد لوگوں سے ملاقات کا ہے گوریکوٹ سے میرا بیس سال پرانہ رشتہ ہے موجودہ دورہ میں مسلمان زوال کا شکار اس وجہ سے ہے کہ ہمارے اندر اخلاقیات اور کردار کی کمی ہے ہمیں اپنے اندر لوگوں کے لیے نفرتیں ختم کرکے محبتیں پیدا کرنے کی ضرورت ہوگی ہم جس دن دوسروں کے لیے اچھی سوچ پیدا کریں گے معاشرے سے برائیاں ختم ہونا شروع ہونگی ۔تقریب کے آخر میں اجتماعی دعا کی گیی اور بعد ازاں لنگر بھی تقسم کیا گیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button