خبریں

گلگت میں حج آپریشن کنٹرول روم کا افتتاح

گلگت (پ۔ر)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر)خرم آغا نے حج آپریشن کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔افتتاح کے بعد کنٹرول روم میں کمشنر گلگت عثمان احمد نے چیف سیکریٹری کو حج آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نےعازمین حج کی ویکسینیشن، ٹریننگ اور سفری سہولیات کے حوالے اب تک کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر چیف سیکریٹری نے عازمین حج کےلیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کوہدایت کی ہے کہ وہ عازمین حج کی بہتر انداز میں روانگی کےلیے تمام وسائل بروکار لاۓ اور عازمین حج کو گلگت بلتستان سے آسلام آباد پہنچانے میں کسی بھی قسم کی مشکل درپیش نہ آئے۔چیف سیکریٹری نے عازمین حج کے لئے سفر کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ آفیسر ان عازمین حج کی خدمت کرنے میں کوئی کوتاہی نہ کرے اور اسکو اپنا مذہبی اور اخلاقی فرض سمجھ کر کرے ۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔اس سال وفاقی وزارت مذہبی امور اور نیٹکو کے تعاون سے گلگت بلتستان کے عازمین حج کو آسلام آباد تک مفت سفری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور حجاج کرام کی ویکسینیشن بھی تمام اضلاع کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں کی جارہی ہے۔گلگت بلتستان حج آپریشنز کمیٹی اس سارے عمل کی نگرانی کررہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button