جرائم

دیامر میں جرائم کی شرح کم ہوتی جارہی ہے، مزید روک تھام کے لئے بروقت انتظامات کئے جاری ہیں، ایس پی عمران کھوکر

چلاس (کرائم رپورٹر ) ایس پی دیامر عمران کھوکھر نے کہا ہے کہ دیامر میں جرائم کا ریشو کم ہوتا جارہا ہے جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے جس اپنے دفتر میں ایس پی دیامر محمد عمران کھوکھر نے دیامر پولیس کی حالیہ کارکردگی پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چلاس شہر کے گنجان آباد علاقوں میں چوری اور نقب زنی میں ملوث 03 رکنی گروہ کی نشاندہی اور گرفتاری کے علاوہ بھاری مقدار میں اشیائے مسروقہ کی برآمدگی شامل ہے ۔ گرفتار ہونے والے نقب زن گروہ میں ملزمان محمد حسین ولد میر باز ساکن کھنبری ، شعیب ولد قوی اللہ، اور موشاد ولد شریف ساکنان تھک شامل ہیں اور اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں جن سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔ توقع ہے کہ ان سے مزید مفید انکشافات ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ دیامر پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی واردات کا فوری پتہ لگایا اور بروقت ناکہ بندی عمل میں لاتے ہوئے پولیس چیک پوسٹ تھور کے مقام پر ملزم سعید الرحمن ولد الف خان ساکن بھاشہ کو معہ مسروقہ موٹر سائیکل گرفتار کرکے سٹی پولیس کےحوالہ کردیا۔ ایس پی دیامر نے مزید کہا کہ، پولیس ان دونوں مقدمات کی تحقیقات اور تفتیش کو وسیع البنیاد انداز میں کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے اور اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا تاکہ اس کے تمام محرکات، اسباب و عوامل کو مکمل قانونی گرفت میں لایا جاسکے۔ اس دوران رواں سال کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصلات کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی دیامر نے کہا کہ گزشتہ سال کےمقابلے رواں سال کے دوران قتل ، اقدام قتل، ڈکیتی ، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کی شرح میں بڑی حد تک کمی آئی ہے جوکہ فعال اور متحرک پولیسنگ کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیامر پولیس نے رواں سال کے دوران اب تک 73 اشتہاری مجرمان جوکہ سنگین مقدمات میں گزشتہ کئی سالوں سے پولیس کو مطلوب تھے گرفتار کر لئے ہیں۔ اور ان میں ایک ہائی پروفائل ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں پولیس پیٹرولنگ کے علاوہ محلوں میں پیدل پولیس فورس کی گشت یقینی بنائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس سال دس کلو چرس پکڑ لیا ہے جبکہ مقامی سطح پر کاشت کرنے والی پوست کی فصل کو وسیع پیمانے پر تلف کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر پولیس اور سپیشل برانچ کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔

ایس پی دیامر نے مزید کہا، کہ دیامر میں ٹریفک سے متعلق قوانین کے فعال عملدرآمد کے باعث، رواں سال کے دوران مہلک اور غیر مہلک ٹریفک واقعات کا تناسب اطمینان بخش حد تک کم ہو گیا ہے. انہوں نے مزید وضاحت کی کہ رواں سیزن کے دوران ضلع میں سیاحوں کیلئے مناسب سیکیورٹی سہولیات کو یقینی بنانے واسطے کئے گئے اقدامات کی سیاحوں نے تعریف کی ہے. انہوں نےکہا کہ جناب وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنے حالیہ دورے کے دوران، دیامر پولیس کی جانب سے جی بی ٹورزم پولیس ڈویژن اور کمیونٹی پولیس کے اشتراک عمل سے مربوط سیکیورٹی انتظامات / اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے.اس ایونٹ کے اختتام پر، پولیس کے متعلقہ شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دیامر پولیس، ٹورزم پولیس اور کمیونٹی پولیس کے افسران و اہلکاران میں تعریفی اسناد سمیت نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button