خبریں

گلگت بلتستان یونین آف جرنسلٹس کا اجلاس، خالد حسین صدر مقرر، گورننگ باڈی تشکیل دی گئی

گلگت (پ ر) مورخہ 29جولائی 2019 کو بمقام مدینہ ہوٹل گلگت میں گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کی اجلاس زیر صدارت گلگت بلتستان کے سنئر صحافی و صدر پریس کلب گلگت خورشید احمد منعقد ہوئی اجلاس میں کنوئنیر گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس خالد حسین کے علاوہ کمیٹی کے ممبران وزیر مظفر حسین ،جاویداقبال ، اکرام نجمی ممبر شفیع اللہ، لطف اللہ، اقبال راجوہ و دیگر نے شرکت کی،

اجلاس میں گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کی مستقل کابینہ کی تشکیل پر غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان بھر کے پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے صدور کی متفقہ رائے کے تناظر میں سال 20۔2019 کے لئے موجودہ کمیٹی کے ممبران سے ہی کابینہ اور پریس کلبوں اور یونین کے صدور پر مشتمل گورننگ باڈی تشکیل دی جائے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر خالد حسین کو گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کا صدر، وزیر مظفر حسین کو سینئر نائب صدر، جاویداقبال کو جنرل سکریٹری محمد قاسم کو نائب صدر دیامر سرور حسین سکندر نائب صدر کھرمنگ ، عابد شگری نائب صدر شگر، زہیر اسدی نائب صدر گانچھے اقبال راجوہ نائب صدر نگر ، رانا فاروق نائب صدر استور، اکرام نجمی نائب صدر/ سوشل میڈیا فولکل پرسن بنایا گیا،

جبکہ سنئر صحافی و صدر گلگت پریس کلب خورشد احمد، صدر سکردو پریس کلب قاسم بٹ، سرتاج خان صدر دیامر پریس کلب ، لطف اللہ سنئر نائب صدر استور پریس کلب ، راجہ عادل غیاث صدر غذر یونین آف جرنلسٹس، اجلال حسین سنئر ممبر ہنزہ پریس کلب ، سنئر صحافی قاسم علی شخ نگر پریس کلب ، ممبر کھرمنگ پریس کلب نبی علی رضا، علی نقی شگری ضلع شگر پر مشتمل گورننگ باڈی تشکیل دی گئی۔

اجلاس میں نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گلگت میں کرانے اور وزیراعلی گلگت بلتستان کو مہمان خصوصی بلانے پر اتفاق ہوا۔اجلاس میں نومنتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ صوبائی حکومت سے صحافیوں کے حقوق کے حصول، بنیادی حقوق پریس فاونڈیشن انشورنس اسیکم، ایکریڈیشن کارڈ، ایکسپوجر وزٹس کے علاوہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ورکشاپ اور دوروں کو یقینی بنانے کیلئے جدوجہد کرینگے،اجلاس میں گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ رجسٹرڈ کرانے گلگت بلتستان کے تمام ضلعی یونین آف جرنلسٹس کو جی بی یو نین کے ساتھ رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

تمام اضلاع کے یونین سے ممبران کی رجسڑیش فارم جمع کرنے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یونین کو مظبوط کرنے کے لیے جی بی یونین ہرسال بروقت آئین کے مطابق انتخاب کو یقینی بنائے گی،

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button