خبریںکھیل

پھسو کی ٹیم نے آل گوجال کرکٹ ٹورنامنٹ 5 وکٹوں سے جیت لی

  ہنزہ(آصف سخی سے) آل گوجال ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ پھسوگوجال کی ٹیم نے میدان مار لیا۔10دنوں سے سیاحوں کے مسکن ہنزہ گوجال کے گاؤں پھسو کرکٹ سٹیڈیم میں جاری آل گوجال ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامٹ پھسو ہی کی ٹیم اپنے نام کرلیا۔

اتوار کے روز کرکٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس میں ہنزہ بھر سے شایقین کرکٹ سمیت بڑی تعداد میں سیاحوں نے بھی شرکت کی۔غلکن کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر 19.4 اوورز میں جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف دیا. پھسوکے بولر جعفراللہ کی سپن پولنگ نے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا. جواب میں ۔پھسو کرکٹ ٹیم نے ہدف کو 18.2اورز میں پورا کیا اور اس کی 5وکیٹیں ابھی باقی تھیں۔

پھسو کے بولر جعفراللہ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر قرار پائے اور شیلڈ حاصل کی۔ غلکن ٹیم کی جانب سے یوسف نے بہتر بلے باز ہونے کا شیلڈ حاصل کرلیا۔پھسو کرکٹ ٹیم کے  بلے باز میانداد کریم مین آف دی میچ قرار پائے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پھسو یوتھ اینڈ سپورٹس آرگنائزیشن علی حسن نے کہا کہ پھسو کرکٹ کلب 11سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد زندہ ہوچکا ہے اور اس بارآل گوجال چمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button