اہم ترین

ملک کو پرامن اور ترقی یافتہ بنانے کے لئے انٹیلیجنس شیرینگ ضروری ہے، آئی جی پی ثنا اللہ عباسی کا انٹیلیجنس کانفرنس سے خطاب

گلگت(پ-ر)ملک کو پر امن اور ترقی یافتہ بنانے کے لئے Intelligence Sharing ضروری ھے- ,گلگت بلتستان ایک پر امن خطہ ھے جہاں پے Happiness اور Peace انڈیکس 95 فیصد سے زیادہ ھے – ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر ثنآ اللہ عباسی نے پولیس ھیڈکوارٹرذ میں ہونے والی پہلی Intelligence Conference کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا –

انہوں نے مذید کہا کہ ایسی کانفرنسز کے انعقاد سے پولیس کی استعدادکار میں اضافہ ھوتا ھے لہازہ ھر تیں ماہ بعد اس طرح کی کانفرنسز کا انعقاد صوبائی سطح پر ھونا چاھئے – کانفرنس میں چاروں صوبوں , آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے سپیشل برانچ کے سربراھان/ سینئر آفیسران نے شرکت کی- یہ کانفرنس ملکی سطح پر انٹیلیجنس شیرنگ کے لئے بلائی گئ تھی- جس میں ھر صوبے میں سپیشل برانچ کی اعلی Practices پر گفت و شنید کی گئ- کانفرنس کے دوران تھریٹ Perception , نیشنل ایکشن پلان , سی پیک سکیورٹی, انٹرنل سکیورٹی , اور بارڈر سکیورٹی کے امور ذیر بحث آئے- کانفرنس میں شریک ھر صوبے کے نمائندے نے شرکاء کو Presentation دی –

کانفرنس میں بلوچستان سے جاوید اختر اوڈھو ڈی آئ جی سپیشل برانچ , پنجاب سے خرم شھزاد حیدر ایس ایس پی سپیشل برانچ , سندھ سے منصور مغل ایس ایس پی سپیشل برانچ, خیبر پختون خواہ سے ایس ایس پی آصف اقبال , اسلام آباد سے ذبیر شیخ ایس ایس پی اور آزاد کشمیر سے ایس ایس پی میرذہ ذاھد نے اور گلگت بلتستان سے ایس ایس پی سپیشل برانچ حنیف اللہ خان نے شرکت کی – کانفرنس میں گلگت بلتستان پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کے علاوہ ڈی آئ جی گلگت رینج وقاص حسن , ڈی آئ جی دیامر استور رینج, .ایس ایس پی ایس پی یو میر طفیل احمد , ایس ایس پی گلگت مرذا حسن , ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور دیگر آفیسران نے شرکت کی- انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر ثنآ اللہ عباسی نے شرکاء کانفرنس کو روایتی ٹوپی اور چادر پہنانے کے ساتھ ساتھ Souvenir بھی پیش کئے- شرکاء نے آخر میں جی بی پولیس کا بالعموم اور آئ جی پی اور سپیشل برانچ جی بی کا بالخصوص شکریہ ادا کیا – شرکاء نے پولیس یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی-

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button