خبریں

محکمہ واٹر اینڈ پاور کے فرض شناس فورمین صادق علی کی جانفشانی

نگر (بیورو چیف) فرض کو جان پر ترجیح دینے والے واٹر اینڈ پاور نگر کے فورمین صادق علی نے چھندر نالے کے پانی کا رُخ نہایت دیدہ دلیری سے کام لیتے ہوئے ہیڈ ورکس کی طرف موڑ کر نگر خاص اور وادی ہوپر کے ہزاروں گھرانوں کو اندھیرے میں ڈوبنے سے بچایا۔ اس بہادر اور فرض شناس اہلکار نے تیز بہاوٗ اور خون جما دینے والے پانی میں اُتر کر 1.5 میگاواٹ بجلی گھر کے ہیڈ ورکس میں موجود رکاوٹوں کو ہٹا کر پانی کی روانی کو بحال کر دیا تاکہ علاقے میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے۔ عوامی حلقوں نے محکمہ برقیات کے اس بہادر اہلکار کی پُر خطر کاوش کو سرہاتے ہوئے محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کہ ہے کہ محکمہ مذکورہ بہادر اور فرض شناس اہلکار کو ترقی دے کر اسے دوسروں کے لئے مثال بنائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button