خبریںسیاست

غذربچاو تحریک کو تحلیل کر دیا گیا

غذر( پ ر ) غذربچاو تحریک کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت کوآرڈینیٹر خان اکبر خان منعقد ہوا جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سانحہ ھندراب اور دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اب تک کی جہدوجہد، مطالبات کی تکمیل اور اداروں کی جانب سے ہونے والی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔

شرکاء اجلاس نے اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ غذر بچاو تحریک صرف اور صرف ھندراب واقعے اور ھندراب واقعے کے مطالبات کی تکمیل تک کے لیے تشکیل دیا گیاتھا۔ اس تحریک کا کوئی اور مقصد نہیں تھا۔ اب چونکہ متعلقہ اداروں کے سربراہان کے ساتھ غذر بچاو تحریک کے قائدین کی تفصیلی ملاقاتوں کے بعد تمام مطالبات پراہم پیشرفت ہوئی ہے۔ غذر بچاو تحریک کی جانب سے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کے لیے ادارے اپنے فرائض منصبی اور عوامی توقعات کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیاہےکہ غذر بچاو تحریک ریاست مخالف یا کسی گروہ کے خلاف نہیں تھا۔ اس طرح کے الزامات محض پروپیگنڈہ ہے۔ غذر کے عوام پہلے بھی محب وطن تھے اور اب بھی ہیں اور ابھی بھی اپنے اداروں پہ اعتماد ہے کہ وہ غذر کے معاملات کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو بروئے کار لایں گے۔

پریس ریلیز میں کہا گیاہےکہ غذر بچاو تحریک صرف ھندراب واقعے کے لیے عوامی مشاورت سے تشکیل پایا تھا نہ کہ کسی سیاست کے لیے۔ اس کی آڈ میں کسی کو بھی اپنے مقاصد حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اب فیصلہ ہوا ہے کہ غذر کے عوام اور تمام قائدین کی باہمی مشاورت سے تمام مطالبات کی تکمیل کے ذمہ داری متعلقہ اداروں کے سربراہان نے اپنی ذمے لی ہیں۔ اب کوئی جواز نہیں بنتا کہ بلاوجہ کوئی احتجاج یااجلاس بلایا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button