خبریں

سانحہ کربلا وفا، فداکاری،‌صبرو استقامت اور بہادری کا درس دیتا ہے. سید صادق شاہ رضوی کا چھورکاہ میں‌مجلس عزا سے خطاب

شگر(سٹاف رپورٹر)معروف عالم دین اور خطیب اہلبیت سید صادق شاہ رضوی نے کہا ہے کہ کربلا وفا,فدا کاری صبر و استقامت اور بہادریکا درس دیتاہے ہمیں اسوہ شبیری پر عمل کرنے ضرورت ہے امام بارگا ہ قصر ابوطالب خنمیکاہ چھورکاہ شہادت عباس علمدار کے مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ کربلا کا ہر لفظ معنویت سے لبریز ہے جہاں ہمیں عباس کی وفا اور بہادر? نظر آتے ہیں تو وہیں ہمیں صبر ورضا اور فدا کاری کا عملی نمونہ اس کارزار میں نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ قیام امام حسین کا مقصد دین اسلام کی حفاظت اور پیغمبر اسلام کے امت کی اصلاح تھی جس میں حسین ابن علی کامیاب ہوے اور رہتی دنیا کویہ پیغام دی کہ اگر اسلام کو ضرورت پڑے تو جان ومال سب قربان کردیں ان کا کہنا تھا کہ مظلوم کربلا امام حسین نے اپنا سب کچھ قربان کرکے دین اسلام کو بچایا اور سرکٹا کر بھی سرخرو ہوے ہمیں اسوہ شبیر پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ہم حسینی اور کربلای بن سکیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button