جرائمگلگت بلتستان

ضلع دیامر میں‌جرائم پر بہت حد تک قابو پالیا گیا ہے، 82 اشتہاری مجرم گرفتار ہو چکے ہیں، ایس پی دیامر عمران کھوکر

چلا س: ایس پی دیامر محمد عمران کھوکھر کے زیر صدارت دیامر پولیس کے سب ڈویژنل پولیس افیسران اور ایس ایچ اوز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں رواں سال کی پولیس کی کاکارکارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس پی دیامر محمد نواز کھوکھر نے کہا کہ امسال ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تسلی بخش رہی اور  جراٸم کی شرح انتہائی کم رہی ۔ دیامر کو گلگت بلتستان میں جغرافیائی لحاظ سے اہمیت اور ایک منفرد مقام حاصل ہے۔اس سال براستہ بابوسر ٹاپ اور شاہراہ قراقرم لاکھوں سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا اور  خطے کے معروف و مشہور سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہوئے۔ خطے میں سیاحت کے فروغ کا سہرا دیامر پولیس کو جاتا ہے انہوں نے دن رات محنت کر کے سیاحوں کو درپیش مشکلات اور تحفظ کو یقینی بنایا۔ اور سیاحوں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کر کے سیاحت کے فروغ کا موجب بنے۔

انہوں نے کہا کہ دیامر پولیس کی انتھک کوششوں سے 82 مجرموں اشتہاری گرفتار ہوئے۔اور ان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر پابند سلاسل کیا گیا۔انہوں نے کہا  گزشتہ سال کے 2019کو قتل،اقدام قتل،ڈکیتی/راہزنی،اغوإ مہلک حادثات ،بلوہ اور حملہ بر ملازمین کے واقعات میں نمایاں کمی آٸی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ دیامر پولیس نے منشیات اور چوری چکاری کے وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10کلو گرام چرس اور 22 موٹر ساٸیکلیں برآمد کی ہیں۔ جبکہ 54 غیر قانونی اسلحہ سمیت 705زندہ کارتوس مختلف کارواٸیوں میں برآمد کٸے جا چکے ہیں

ایس پی دیامر نے مزید تفصیلات بتاتے ہوے کہا کہ نٸی سیاحتی پالیسی کے تحت اس سال کے کے ایچ اور بابوسر روڈ پر مربوط اقدامات کے  باعث لاکھوں سیاح گلگت بلتستان آئے اور گلگت بلتستان پولیس نے مثالی سیکورٹی فراہم کی بابوسر روٹ پر ٹریفک حادثات کے اعداد وشمار بتاتے ہوئے ایس پی دیامر محمد عمران کھوکھر نے کہا کہ سال 2018کے مقابلے 2019 میں ٹریفک حادثات میں 98فیصد کمی آٸی ہے انہوں نے کہا کہ دیامر پولیس کے افسران اور جوانوں نے مسائل کے باوجود پیشہ ورانہ فرائض بہترین انداز میں سرانجام دیئے مقابلہ احسن طریقہ سے کیا ہے اس موقع پر ایس پی دیامر نے نمایاں پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افیسران اور جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button