خبریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق گلگت میں "کشمیر بچاو” ریلی کی قیادت کریں گے

گلگت(پریس ریلیز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق 3 اکتوبر کو گلگت میں کشمیر بچاو ریلی کی قیادت کرینگے۔کشمیر بچاو ریلی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، انشاء اللہ گلگت کی تاریخ کا عظیم النشان جلسہ ہوگا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کرینگے۔ جبکہ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر وگلگت بلتستان خالد محمود بھی جلسے میں شریک ہونگے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق احمد ایڈوکیٹ نے دفتر جماعت اسلامی سے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا، انہوں نے کہا کہ

بھارت نے نہتے مسلمان بھائیوں اور بہنوں پر وہاں ظلم اور جبر کی انتہا کر دی ہے کشمیر جو پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت اس شہ رگ کو کاٹنے اور پاکستان کو مفلوج کرنے پر تل گیا ہے آج پورا پاکستان کشمیریوں کی آواز بن کر کراچی سے خیبر اورگوادر سے گلگت بلتستان تک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کشمیری مظلوم مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں ایسے میں گلگت بلتستان کے غیور مسلمان کشمیر کی آزادی کے لئے بھارت کے ساتھ فیصلہ کن جنگ کے لئے تیار بیٹھے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے کشمیر کے ڈوگروں کو لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے مار بھگایا تھا وقت آنے پر گلگت بلتستان کے غیور مسلمان پاک فوج کے شانہ بشانہ کشمیر کے محاذ پر بھارت کی بزدل فوجوں سے لڑ کر ان کو مار بھگائیں گئے، انہوں نے مذید کہا کہ جماعت اسلامی کے تحت کشمیری بھائی بہنوں سے یکجہتی کے لئے تاجر برادری، دوکاندار اور دیگر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد سے مل کر حکمت عملی طے کی جائے گی. مقبوضہ کشمیر کے نہتے لوگ گزشتہ چالیس دنوں سے مسلسل بزدل بھارتی فوج کے مسلط کردہ کرفیو کی وجہ سے بچے بوڑھے اور مریض خوراک اور دوائیوں کی کمی کے باعث بے بسی کا شکار ہیں اور کسی بھی وقت کوئی بڑا انسانی المیہ پیدا ہو سکتا ہے ان کے لئے ہر ممکن مدد کی کوشش انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی ریڈ کراس سے رابطوں کے زریعے امداد پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button