اہم ترینتعلیمخبریں

سرکاری مکانات سےبے دخلی پراساتذہ برہم

گلگت (پ ر) ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے اساتذہ کو سرکاری مکانات سےبے دخل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ایجوکیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے املاک کا بندر کیا جاچکا ہے اور بہت ساری گاڑ یوں پہ
زبردستی قبضہ کر کے تاحال واپس نہیں کیا گیا۔

کالج آف ایجوکیشن کے بلڈنگ پر پولیس نے زبردستی قبضہ کرکے تھانہ بنایا ھوا ھے۔ ایلمنٹری کالج کی بلڈنگ میں سب جیل بنایا گیاتھا جو ابھی خالی ھونے کے باوجود محکمہ
تعلیم کو نہیں دیا گیا۔ اس کے علاوہ گرلز ڈگری کالج کی لڑکیوں کے ہاسٹل پر قبضہ کیا گیاھے۔

ٹیچرز ایسوسی ایش کا کہنا ہے کہ ان تمام املاک کو واپس کر نے کی بجائے اساتذہ
کو سرکاری مکانات سے محروم کیا جارھا ہےجو کہ انتہائی ذیادتی ھے۔ ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان صرف اساتذہ کو ہی گھروں سے بے دخلی کے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اورشدید احتجاج کرنے پر مجبور ھوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button